اسلام آباد ہائیکورٹ: مختلف کیسز میں چار اینکرز کی حفاظتی ضمانت منظور
👁️ 149 بار دیکھا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ: مختلف کیسز میں چار اینکرز کی حفاظتی ضمانت منظور
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے اینکر پرسنز ارشد شریف، سمیع ابراہیم اور ڈاکٹر معید پیرزادہ کی 30 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو عدالتی اجازت کے بغیر گرفتاری روک دیا۔
ساتھ ہی عدالت نے اینکر پرسنز کے خلاف مختلف صوبوں میں درج ایف آئی آرز کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔
رپورٹس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے اینکر پرسن عمران ریاض خان کو فوج اور عدلیہ سمیت ریاستی اداروں کے خلاف لوگوں کو اکسانے کے الزام میں سندھ میں ان کے خلاف درج دو ایف آئی آرز میں حفاظتی ضمانت دے دی۔
حفاظتی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے واضح کیا کہ چونکہ مقدمات اسلام آباد کی عدالت کے علاقائی دائرہ اختیار سے باہر درج کی گئی ہیں اس لیے عدالت ان کی منسوخی کا حکم نہیں دے سکتی۔
انہوں نے سیکریٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل آف پولیس اور اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایف آئی آرز کی تفصیلات طلب کیں۔
اس موقع پر عدالت میں راجا عامر عباس حسن نے سمیع ابراہیم اور ڈاکٹر معید پیرزادہ کی نمائندگی کی۔
کیس کی مزید سماعت 30 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
اینکر پرسن عمران ریاض خان کی حفاظتی ضمانت منظور
دریں اثنا لاہور ہائی کورٹ نے اینکر پرسن عمران ریاض خان کی سندھ میں لوگوں کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں درج دو ایف آئی آرز میں حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو 27 مئی تک گرفتاری سے روک دیا۔
نوابشاہ میں درج مقدمے میں درخواست ضمانت کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس طارق ندیم نے درخواست گزار کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گرفتاری سے قبل ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کے لیے خود کو پیش کردیا تھا۔
دھابیجی میں درج مقدمے کے خلاف عمران ریاض خان کی ایک اور درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے انہیں 31 مئی تک حفاظتی ضمانت دے دی۔
اینکر کے خلاف مذکورہ ایف آئی آرز سیکشن 131 (بغاوت پر اکسانے، یا کسی سپاہی، سیلر یا ایئرمین کو اپنی ڈیوٹی سے بہکانے کی کوشش)، سیکشن 153-a (مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے) اور سیکشن 505-A (عوامی فساد کو پھیلانے یا بھڑکانے کے ارادے سے بیانات، یا جو کسی افسر، سپاہی، ملاح، یا فضائیہ کو بغاوت پر اکسانے یا بھڑکانے کا امکان ہے) کے تحت درج کی گئی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C