اسلام آباد ہائیکورٹ کا صدر پاکستان کو بلوچ طلبہ سے ملاقات کا حکم
👁️ 148 بار دیکھا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کا صدر پاکستان کو بلوچ طلبہ سے ملاقات کا حکم
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور سیکرٹری داخلہ کو بلوچ طلبہ سے ملاقات کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ طلبہ کو ہراساں کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ بلوچ طلبہ کی صدر پاکستان سےملاقات کرائیں جس پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں صدر پاکستان سے ملاقات کے لیے کچھ وقت دے دیں۔
عدالت نے صدر پاکستان کے سیکرٹری کو آئندہ سماعت پر رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
وکیل زینب جنجوعہ نے عدالت میں بتایا کہ بچے بلوچستان میں اپنے گھر نہیں جا رہے کہ وہاں سے اٹھالیے جائیں گے۔
ہائیکورٹ نے حکم میں مزید کہا کہ سیکرٹری داخلہ بلوچ طلبہ کا تحفظ یقینی بنائیں، بلوچ طلبہ کا اپنے صوبے میں جانے پر ہراسگی یا اغوا کا خدشہ دور کریں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ جو طالب علم لاپتہ ہوا تھا وہ اتنا عرصہ کہاں رہا، ایک دن بھی کوئی بچہ غائب کیوں ہے۔
جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیئے کہ جو بلوچ طلبہ کے ساتھ ہو رہا ہے اس کا کوئی جواز نہیں، موجودہ صورتحال جو بھی ہو اس سے فرق نہیں پڑتا، یہ عدالت تحمل کا مظاہرہ کرتی ہے اور اسے ہلکا لیا جاتا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ وزیر داخلہ بلوچ طلبہ سے کہتے ہیں میں ایک دن کا مہمان ہوں، یہ کس طرح کا رویہ ہے؟ اس طرح تو ملک نہیں چل سکتے، بلوچستان کے طلبہ اس عدالت کے پسندیدہ طلبہ ہیں،بلوچ طلبہ کےتمام تحفظات دور کیے جانےچاہئیں لیکن نہیں ہو رہے۔
عدالت نے کہاکہ صدراسلام آبادکی تمام یونیورسٹیوں کو ہدایت کریں کہ بچوں کی نسلی پروفائلنگ نہ ہو، وکیل قائداعظم یونیورسٹی نے بتایا کہ ہماری یونیورسٹی نے کمیٹی بنائی ہے اور وہ کام کر رہی ہے۔
وکیل یونیورسٹی نے بتایا کہ جس پروفیسر کے بارے میں طلبہ کے تحفظات ہیں ان سے بھی جواب مانگا ہے، چیف جسٹس نے سوال کیا کہ جو طالبعلم لاپتہ ہوا تھا اس پر یونیورسٹی نے کیا کیا تھا؟ وکیل یونیورسٹی نے بتایا کہ اس معاملے پر کمیٹی بنا دی گئی ہے وہ انکوائری کر رہی ہے۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیئے کہ جو معاملہ لٹکانا ہو اس کے لئے کمیٹی بنا دی جاتی ہے، وکیل نے بتایا کہ اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنائی ہے، پیر تک انکوائری مکمل کر لے گی۔
اس موقع پر عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C