اسلام آباد ہائیکورٹ: کلبھوشن یادیو کیس میں حکومت کو بھارت سے رابطہ کرنے کی ہدایت
👁️ 93 بار دیکھا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ: کلبھوشن یادیو کیس میں حکومت کو بھارت سے رابطہ کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں حکومت کو بھارتی حکومت سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے 4 قیدیوں کی رہائی سے متعلق کیس نمٹانے کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر شاہ نواز نے مؤقف اختیار کیا کہ بھارتی ہائی کمیشن کی درخوست پر 4 قیدی رہا ہو چکے، اب درخواست غیر مؤثر ہو گئی ہے، پاکستان کی عدالت کا کلبھوشن یادیو کیس میں دائرہ اختیار نہیں بنتا۔
جس پر ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ یہاں دائر اختیار کا سوال نہیں ہے نا استثنیٰ کا معاملہ ہے، یہ سوال عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کا ہے، ہو سکتا ہے بھارتی حکومت کے ہاں کوئی مس انڈر اسٹینڈنگ ہو، ہم اپنے دائرہ اختیار سے باہر نہیں جارہے بلکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد چاہ رہے ہیں۔
عدالت نے اٹارنی جنرل کو کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی عدالتی دائرہ کار سے متعلق مس انڈر سٹینڈنگ کو کلیئر کریں۔
عدالت نے پاکستانی حکومت کو وزارت خارجہ کے ذریعے بھارتی حکومت سے رابطہ کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C