اسلام آباد ہائیکورٹ نے 5 بھارتی جاسوسوں کی رہائی پر نئی دہلی سے جواب طلب کرلیا
👁️ 72 بار دیکھا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 5 بھارتی جاسوسوں کی رہائی پر نئی دہلی سے جواب طلب کرلیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل سے کہا ہے کہ وہ عدالت کو آگاہ کرے کہ آیا بھارتی حکومت 5 ہندوستانی جاسوسوں کی رہائی پر پاکستانی حکومت کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں سے مطمئن ہے یا نہیں جو اپنی سزا مکمل کرنے کے باوجود سلاخوں کے پیچھے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل بینچ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرنے اور اپنی سزا مکمل کرنے والے 5 بھارتی جاسوسوں کے حوالے سے درخواست پر سماعت کی۔
قبل ازیں آئی ایچ سی بینچ نے پاکستانی حکومت کو حکم دیا تھا کہ وہ ان مجرموں کو رہا کردیں جنہوں نے اپنی سزا کی مدت پوری کرلی۔
جب عدالت میں مذکورہ معاملہ زیر سماعت آیا تو بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل بیرسٹر شاہنواز نون غیر حاضر تھے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق محمود کھوکھر نے بینچ کو آگاہ کیا کہ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان قرنطنیہ میں ہیں کیونکہ ان کا کورونا کا طبی ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
انہوں نے یکم دسمبر 2020 کے آئی ایچ سی کے آرڈر کا حوالہ دیا جس میں عدالت نے بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل سے کہا تھا کہ وہ عدالت کو کلبھوشن یادیو کے وکیل کی تقرری کے لیے دائر درخواست کی سماعت کے بارے میں کوئی تحفظات ہیں تو آگاہ کرے۔
طارق محمود کھوکھر نے کہا کہ مذکورہ حکم جاری ہونے کے بعد سے بیرسٹر شاہنواز نون پیش نہیں ہوئے۔
بینچ نے اپنے حکم کو دہرایا اور وکیل کو ہدایت بھی جاری کیں کہ وہ عدالت کو مطلع کرے کہ آیا بھارتی حکومت سزا پوری کرنے والے مجرموں کی رہائی کے لیے پاکستانی حکام کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے مطمئن ہے یا نہیں۔
بعد ازاں مقدمے کی 18 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو ’را‘ کا جاسوس تھا جسے مارچ 2016 میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔
پاکستان میں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے 10 اپریل 2017 کو کلبھوشن یادیو کو بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی۔
بعدازاں بھارت نے فیصلے کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں رجوع کیا اور آئی سی جے نے 18 مئی 2017 کو اس معاملے میں کسی حتمی فیصلے تک پھانسی روک دی۔
17 جولائی 2019 کو آئی سی جے نے بھارت کی کلبھوشن یادیو کی رہائی کے لیے دائر اپیل مسترد کردی لیکن پاکستان کو حکم دیا کہ بھارتی جاسوس کی پھانسی معطل کردی جائے۔
اس میں یہ بھی حکم دیا گیا کہ پاکستان کو مقدمے کی سماعت اور سزا کے پورے عمل کا جائزہ لینا ہوگا اور بھارت کو قونصلر رسائی فراہم کرنا ہوگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 706 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں طالبان اور اوڑک قبائل میں جھڑپ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
06/July/2026 👁️ 295 بار دیکھا گیا
اسرائیلی آرمی چیف کا بفورٹ قلعے کا دورہ، حزب اللہ کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان
06/July/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
یمن: حوثیوں کا الحدیدہ بندرگاہ کے قریب حملہ، 14 فوجی ہلاک
06/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، تین کمسن بچیاں ہلاک، چار زخمی
06/July/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
05/July/2026 👁️ 402 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8898 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3513 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2517 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2265 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1958 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C