اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات
👁️ 157 بار دیکھا گیا
اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلامی فوجی اتحاد کےسربراہ جنرل(ر)راحیل شریف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی، چیئرمین سینیٹ نے کہا اسلامی فوجی اتحاد سے دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو منظم بنانے کے لیے ہے جبکہ جنرل (ر) راحیل شریف کا کہنا تھا کہ اتحاد کےقیام سے دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کو تقویت ملی۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اینڈ چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا اور چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی، ملاقات میں اہم بین الاقوامی امور پر گفتگو کی گئی۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا دہشت گردی سےپاکستان کوبہت نقصان پہنچا، اسلامی فوجی اتحاد دہشت گردی کے خلاف مربوط پلیٹ فارم ہے، افواج، عوام اور اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی۔
صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان نہیں چاہتا کوئی بھی ملک ایسی صورتحال سے دو چار ہو، اتحاد کے قیام سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملےگی، اتحاد کسی خاص ریاست یا قوم کے خلاف نہیں ہے، اسلامی فوجی اتحاد سے دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو منظم بنانے کے لیے ہے۔
انھوں نے مزید کہا دہشت گردی کے خلاف اتحاد سے مسلم اور دیگر ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں، خوشی ہے اتحاد کی قیادت پاکستان کے جنرل (ر) راحیل شریف کر رہے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے مسائل کا پر امن حل چاہتا ہے، امن ترقی کی ضمانت ہے ،مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، دیرپا امن خطے سے غربت اور معاشی عدم استحکام کے خاتمے میں مددگار ہوگا۔
اس موقع پر اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے کہا پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کےخلاف فعال کردار ادا کرتا رہا ہے، پاکستان خطےکی ترقی ،خوشحالی اور امن چاہتاہے۔
جنرل(ر)راحیل شریف کا کہنا تھا کہ اتحاد کے قیام سے دہشت گردی کےخلاف عالمی کوششوں کو تقویت ملی ، اتحاد خطے بلکہ دنیا میں دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں کو مربوط بنائے گا۔
اس سے قبل اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر ان چیف راحیل شریف نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
شاہ محمود قریشی نےعلاقائی امن و سلامتی کیلئے اسلامی فوجی اتحادکی کوششوں کوسراہا۔
گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر ان چیف راحیل شریف نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
ملاقات میں آرمی چیف نےعلاقائی امن اور سیکیورٹی کے لیے اسلامی فوجی اتحاد کی کاوشوں کو سراہا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C