افغان صحافیوں کا برطانوی حکومت پر وعدہ خلافی کا الزام
👁️ 116 بار دیکھا گیا
افغان صحافیوں کا برطانوی حکومت پر وعدہ خلافی کا الزام
کابل (ڈیلی اردو) افغان صحافیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی حکومت نے انہیں افغانستان سے برطانیہ منتقل کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب حکومت وعدہ خلافی کر رہی ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق آٹھ افغان صحافیوں نے بتایا کہ طالبان حکومت قائم ہونے کے بعد سے ان پر کئی بار تشدد ہوچکا ہے جبکہ تواتر کے ساتھ قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔
صحافیوں کا کہنا تھا کہ قتل کی دھمکیوں کے پیش نظر انہوں نے کئی ماہ روپوش رہ کر گزارے ہیں۔
پچھلے برس طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد سے مذکورہ صحافیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
میڈیا ملازمین نے اب برطانوی حکومت کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کئی ماہ سے برطانیہ میں منتقلی کی درخواستیں دے رکھی تھیں جن پر اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔
صحافیوں نے اِن درخواستوں پر نظرثانی کے لیے برطانوی عدلیہ سے رجوع کیا ہے۔
میڈیا نمائندگان کا کہنا ہے کہ جب کبھی وہ افغانوں کی منتقلی سے متعلق برطانوی محکمے سے رابطہ کرتے ہیں تو انہیں ایک ہی طرح کی ای میل ارسال کردی جاتی ہے۔
صحافیوں نے بتایا کہ وہ برطانوی میڈیا کے ساتھ منسلک رہے ہیں اور اس دوران طالبان کے خلاف کارروائیوں، افغانستان کے انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو، خواتین کے حقوق اور منشیات کے کاروبار کے خلاف آواز بلند کی ہے۔
یاد رہے کہ پچھلے برس برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینیک راب نے اعلان کیا تھا کہ برطانوی میڈیا کے ساتھ کام کرنے والے افغان صحافیوں اور ان کے اہلخانہ کو ویزے کے بغیر برطانیہ آنے کی اجازت دے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بھارت کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
16/July/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں دہشت گردوں کا پولیس ٹیم پر گھات لگا کر حملہ، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
16/July/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کردی، سینٹکام
14/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان، 85 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ
14/July/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8945 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4786 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3555 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2550 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2305 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2216 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C