افغان مفاہمتی عمل: امریکہ نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچیں گے
👁️ 73 بار دیکھا گیا
افغان مفاہمتی عمل: امریکہ نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد (ڈیلی اردو) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد ایک روزہ دورے پر جمعہ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
اسلام آباد دورے کے دوران زلمے خلیل زاد افغان مفاہمتی امن عمل کے حوالے سے اعلی قیادت کے ساتھ بات چیت کرینگے۔ اہم سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کیلئے خصوصی امریکی نمائندہ برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد آج (جمعہ) ایک روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
توقع ہے کہ امریکی خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد خطے میں امن وامان کی صورتحال، افغان طالبان اور امریکہ کے مابین امن مزاکرات کے حوالے سے پاکستان کی اعلی سرکاری اور عسکری قیادت کے ساتھ ملاقات کرینگے۔
اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں امریکہ اور افغان طالبان کے مابین مذاکراتی عمل کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھے گا اور اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان کے معاملات باہمی افہام و تفہیم سے افغان قیادت میں ہونے چاہیے۔
واضع رہے کہ اس سے قبل افغان طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات کاسلسلہ روک دیا گیا تھا تاہم گزشتہ عرصے کے دوران افغان مفاہمتی عمل پر پھر سے کام شروع ہوگیا ہے جسے دونوں جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3370 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C