افغانستان: دشت برچی میں دو دھماکے، 2 شہری ہلاک، 4 زخمی
👁️ 106 بار دیکھا گیا
افغانستان: دشت برچی میں دو دھماکے، 2 شہری ہلاک، 4 زخمی
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ضلع دشت برچی کے قریب دو الگ الگ بم دھماکوں میں دو شہری ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔
https://twitter.com/Natsecjeff/status/1469268524900229120?t=nlRWDeOm3K6sEPtR205fLw&s=19
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کی وزارت داخلہ کے ترجمان سید خوستی نے صحافیوں کو بتایا کہ کابل کے ضلع دشت برچی میں منی بس پر بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ‘دو شہری ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘اسی جگہ ایک اور بم دھماکا ہوا جہاں ایک خاتون زخمی ہوئیں’۔
حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے تسلیم نہیں کی۔
دشت برچی میں داعش خراسان کی جانب سے ماضی میں دہشت گردی کی کارروائیاں کی جاتی رہی ہیں جہاں ہزارہ برادری کی اکثریت موجود ہے۔
اس قبل نومبر میں دشت برچی میں ہے اسی طرح ایک منی بس میں بم دھماکا ہوا تھا اور اس دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 5 بھائی زخمی ہوگئے تھے تاہم اس دھماکے کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی۔
افغانستان میں داعش نے 15 اکتوبر کو قندھار کی مسجد میں خودکش حملہ کیا تھا اور یہاں 60 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
قندھار خودکش حملے سے ایک ہفتہ قبل ہی شمالی صوبے قندوز میں بھی ایک مسجد میں دھماکا ہوا تھا اور 60 سے زائد نمازی ہلاک ہوگئے تھے۔
داعش نے اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔
طالبان نے افغانستان میں موجود داعش کے ٹھکانوں پر کارروائی کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا اور کہا تھا کہ داعش کو ختم کرنے کے لیے ملک کے جنوبی اور مشرقی علاقوں بھرپور کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
طالبان کے صوبائی پولیس سربراہ عبدالغفار محمدی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیم داعش خراسان کے خلاف کارروائی طالبان کے مقامی گروپ نے شروع کی اور یہ کارروائی قندھار کے 4 اضلاع میں شروع کردی گئی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ ‘داعش کے 4 جنگجو مارے گئے اور 10 گرفتار ہوئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک نے گھر کے اندر خود کو اڑا دیا تھا’۔
طالبان کی خفیہ ایجنسی کے ایک رکن نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا تھا کہ آپریشن کے دوران 3 عام شہری بھی مارے گئے۔
کابل میں طالبان کی حکومت میں کئی ہفتوں بعد آج دھماکا ہوا ہے، جس میں ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے تاہم طالبان کے آنے کے بعد کئی حملے ہوچکے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ہلاکتوں کی تردید کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ طالبان دو دہائیوں بعد رواں برس 15 اگست کو افغانستان میں دوبارہ حکومت حاصل کی تھی اور اس سے قبل امریکا سمیت غیرملکی فوج کے انخلا ہوا تھا اور اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے کے بعد کابل میں سابقہ حکومت کا خاتمہ ہوگیا تھا۔
امریکا نے 2001 میں طالبان کے خلاف جنگ کا آغاز کرتے ہوئے افغانستان میں مداخلت کی تھی اور دو دہائیوں بعد گزشتہ برس فروری کے آخر میں دوحہ میں معاہدے کے بعد واپسی کا اعلان کیا تھا۔
طالبان نے 1996 میں اس وقت کے شمالی اتحاد کے خلاف لڑائی کے بعد افغانستان پر حکومت بنائی تھی لیکن 2001 میں امریکی حملے کے ساتھ ان کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C