افغانستان: رمضان میں گانے نشر کرنے پر طالبان نے خواتین کا ریڈیو سٹیشن ”صدائے بانوان“ بند کر دیا
👁️ 115 بار دیکھا گیا
افغانستان: رمضان میں گانے نشر کرنے پر طالبان نے خواتین کا ریڈیو سٹیشن ”صدائے بانوان“ بند کر دیا
کابل (ڈیلی اردو/نیٹ نیوز) طالبان نے خواتین کے زیرانتظام ریڈیو سٹیشن ”صدائے بانوان“ کو ماہ رمضان کے تقدس اور احترام کا خیال نہ رکھنے اور مملکت کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر بند کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے اطلاعات اور ثقافت کے ڈائریکٹر معیزالدین احمدی نے بتایا کہ صوبہ بدخشاں میں خواتین کے زیرانتظام ریڈیو سٹیشن کو رمضان کے مقدس مہینے میں موسیقی کا پروگزرام نشر کرنے پر بند کردیا گیا۔
معیزالدین احمدی نے مزید کہا کہ مذکورہ ریڈیو نے رمضان المبارک کے دوران گانے اور موسیقی نشر کرکے امارت اسلامیہ کے قوانین و ضوابط کی متعدد بار خلاف ورزی کی۔
طالبان حکومت کے ڈائریکٹر اطلاعات اور ثقافت نے یہ بھی کہا کہ اگر ریڈیو سٹیشن کی انتظامیہ امارت اسلامیہ افغانستان کی پالیسی کو قبول کرتا ہے اور دوبارہ ایسی حرکت نہ کرنے کی ضمانت دیتا ہے تو اسے دوبارہ کام کرنے کی اجازت دے دیں گے۔
دوسری جانب صدائے بانوان سٹیشن کی سربراہ ناجیہ سوروش نے کسی بھی قانون‘ اصول یا روایت کی خلاف ورزی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو کی بندش کا کوئی جواز نہیں تھا۔ یہ اظہار رائے پر پابندی کی ایک سازش ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 277 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 359 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 706 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 617 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 229 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C