افغانستان میں یکے بعد دیگرے بم دھماکے، چار افراد ہلاک
👁️ 31 بار دیکھا گیا
افغانستان میں یکے بعد دیگرے بم دھماکے، چار افراد ہلاک
کابل (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) اتوار کے روز افغانستان کے تین صوبوں میں بم دھماکے ہوئے جب کہ ہفتے کی شب کابل میں ایک بم حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اتوار کے روز افغانستان کے تین صوبوں میں بم دھماکے ہوئے جب کہ ہفتے کی شب کابل میں ایک بم حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
افغان دارالحکومت کابل میں ایک منی بس پر ہوئے بم حملے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ ہفتے کی شب کابل میں ہوئے اس حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔
اتوار بارہ جون کے روز افغانستان کے تین صوبوں، قندوز، بدخشاں اور کنڑ میں بھی بم دھماکے ہوئے۔
افغان پولیس کے ترجمان عبیداللہ عابدی نے نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ قندوز شہر میں دھماکا پھلوں کی ریڑھی میں چھپائے گئے بارودی مواد میں ہوا۔ اس بم دھماکے میں کسی ہلاکت کی اطلاعات نہیں ہیں۔
بدخشاں صوبے کے شہر فیض آباد میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ زخمی ہوا۔ طلوع نیوز کے مطابق اس دھماکے میں طالبان کی عسکری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
اسی طرح کنڑ صوبے کے شہر اسد آباد میں بھی طالبان کی گاڑی کو بم دھماکے سے اڑا دیا گیا، تاہم طالبان حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی۔
داعش کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی
گزشتہ برس اگست میں طالبان نے ملک کا انتظام سنبھال لیا تھا، جس کے بعد وقتی طور پر پرتشدد کارروائیوں میں کمی ہوئی تھی۔
لیکن گزشتہ ماہ سے افغانستان بھر میں حملوں کی ایک نئی لہر دیکھی جا رہی ہے، جس میں سینکڑوں شہری مارے جا چکے ہیں۔
ہفتے اور اتوار کے روز کیے گئے حملوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔ تاہم حالیہ مہینوں کے دوران دہشت گرد تنظیم ‘اسلامک سٹیٹ‘ یا داعش ایسے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے۔
طالبان حکومت نے اتوار کے روز بتایا کہ تاجکستان کی سرحد کے قریب واقعہ افغان صوبے تخار میں طالبان اور داعش کے جنگجوؤں کے مابین فائرنگ کا کئی گھنٹوں تک طویل تبادلہ ہوا۔ طالبان نے دعویٰ کیا کہ اس کارروائی میں دہشت گرد تنظیم داعش کے آٹھ ارکان مار دیے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بھارت کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
16/July/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں دہشت گردوں کا پولیس ٹیم پر گھات لگا کر حملہ، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
16/July/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کردی، سینٹکام
14/July/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان، 85 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ
14/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8946 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4786 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3557 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2550 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2423 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2307 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C