افغانستان: ننگرہار میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 3 افراد ہلاک، 20 زخمی
👁️ 139 بار دیکھا گیا
افغانستان: ننگرہار میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 3 افراد ہلاک، 20 زخمی
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے ننگرہار کی مسجد میں دھماکے سے تین افراد ہلاک اور بیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
#Nangarhar: At least 3 people were killed and 20 wounded Friday by a blast at a mosque in Nangarhar.
The blast happened in SpinGhar district of the eastern province, a hotbed of Islamic State group activity since the Taliban seized power in the country in August. #Afghanistan https://t.co/utIMVJvxhw
— Alisher Shahir (@ashershahir) November 12, 2021
غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق دھماکا مشرقی صوبے کے اسپن غر ضلع میں ہوا جو اگست میں ملک میں طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے داعش کی سرگرمیوں کا گڑھ ہے۔
دوسری جانب افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔
تاہم، عینی شاہدین نے اطلاع دی ہےکہ زخمیوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔ ضلع اسپن گھر میں واقع اس مسجد کا تعلق سنی مسلک سے ہے۔
مقامی افراد کے مطابق دھماکا مسجد کے اندر ہوا اور اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتیں بھی لرز اٹھیں۔
کسی بھی گروپ کی جانب سے ننگر ہار میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم افغان حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ داعش پہلی مرتبہ 2015 میں ننگرہار میں سامنے آئی تھی، طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد سے افغانستان میں ہونے والے خونریز حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے۔
گزشتہ ماہ کے وسط یعنی 16 اکتوبر کو دہشت گرد تنظیم داعش نے افغانستان کے مغربی شہر قندھار میں نماز جمعہ کے دوران ہوئے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جہاں 100 سے زائد شیعہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
قبل ازیں اکتوبر میں ہی صوبے قندوز کی شیعہ مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 55 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
اس دھماکے میں بھی اہلِ تشیع برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔
خیال رہے کہ داعش نے مزید پر تشدد کارروائیوں کی دھمکی دی ہے لیکن اس مرتبہ طالبان بطور ریاست کردار ادا کررہے ہیں کیونکہ امریکی فوجی اور ان کی اتحادی افغان حکومت رخصت ہوچکی ہیں۔
طالبان نے امریکا سے وعدہ کیا تھا کہ وہ عسکریت پسند گروپ پر نگرانی رکھیں گے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ 15 اگست کو طالبان کے ملک کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے داعش کے حملوں میں اچانک اضافے کے ساتھ وہ اپنے عہد پر برقرار رہ سکیں گے یا نہیں۔
جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں ’انتہا پسندی سے متعلق پروگرام‘ کے ریسرچ فیلو اینڈریو مائنز نے کہا کہ داعش نے زیادہ تر حملوں میں ریاست کو نشانہ بنایا ہے جبکہ اب امریکا اور بین الاقوامی فورسز جا چکی ہیں، داعش اب ریاست کے خلاف فعال ہے اور وہ ریاست طالبان ہے۔
اس حوالے سے افغانستان کے قائم مقام ڈپٹی وزیر اطلاعات و ثقافت ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ دہشت گرد تنظیم داعش ہمارے لیے کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، اس کی افغانستان میں نمایاں حیثیت نہیں ہے اور داعش کے تمام اراکین افغان ہیں، ان میں کوئی غیر ملکی نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی
12/July/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
شام میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن
12/July/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع، متعدد علاقوں میں دھماکے
12/July/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکار ہلاک
12/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
مجتبیٰ خامنہ ای کا علی خامنہ ای کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا عزم، ٹرمپ کی ایران کو سخت تنبیہ
12/July/2026 👁️ 225 بار دیکھا گیا
بنوں پولیس کا 40 مطلوب دہشت گردوں پر کروڑوں روپے انعام کا اعلان
12/July/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8924 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3538 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2535 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2284 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1973 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C