افغانستان کا پاکستان سے طالبان کے ٹھکانے اور حمایت ختم کرنے کا مطالبہ
👁️ 56 بار دیکھا گیا
افغانستان کا پاکستان سے طالبان کے ٹھکانے اور حمایت ختم کرنے کا مطالبہ
کابل (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کی افواج کے افغانستان سے انخلا سے پہلے طالبان کے ٹھکانے بند اور شدت پسند گروہ کی حمایت ختم کرنے سے متعلق عملی اقدامات کرے۔
افغان حکومت کی ترجمان دوا خان مینہ پال کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مطالبات انتہائی واضح ہیں۔ افغانستان سمجھتا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے اور حمایت موجود ہے۔
مینہ پال نے افغان صدر اشرف غنی کے رواں ماہ 14 مئی کو کیے گئے دعوے کو دہرایا جس میں افغان صدر کا ایک میگزین کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ طالبان پاکستان سے مالی امداد حاصل اور بھرتیاں کرتے ہیں۔
افغان صدر کا انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ طالبان کی مشاورتی کمیٹیوں کے نام بھی پاکستانی شہروں جیسے پشاور شوری، کوئٹہ شوری اور میران شاہ پر رکھے گئے ہیں۔
جنوبی ایشیا کے دو ہمسایہ ممالک کے درمیان الفاظ کی جنگ رواں ماہ مئی میں اس وقت شدت اختیار کر گئی کہ جب افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حمداللہ محب نے مشرقی صوبے ننگر ہار میں طالبان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی انہیں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے قربان کر سکتی ہے۔
حمداللہ محب کا طالبان کو پیغام دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو نہ تو ان کی ضرورت ہے اور نہ پاکستان، طالبان کو افغانستان میں حکومت دلوا سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے طالبان کو جو کچھ بتایا ہے، وہ ایک جھوٹ ہے۔ ان کے بقول پاکستان کو جو چیز طالبان سے درکار ہے وہ اپنے مقاصد کے لیے انہیں قربان کر رہے ہیں۔
پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے وائس آف امریکہ کو بھیجے گئے وٹس ایپ پیغام میں ان الزامات کو غیر ذمہ دارانہ بیانات اور بے بنیاد الزامات قرار دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات افغان سفارت کار کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا عمل شروع ہو گیا ہے اور امریکہ اپنی سفارتی کوششوں کے ذریعے کابل اور اسلام آباد کو قریب لانے کی کوششوں میں ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن بحال کرنے کی امریکی کوششوں کی بھرپور حمایت کرے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باب المندب میں حوثی باغیوں کی مبینہ بارودی سرنگوں کی تنصیب، پہاڑوں میں خندقیں کھودنے کا انکشاف
16/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کو بڑا جانی نقصان، اہم عہدیدار ہلاک، درجنوں لاشیں اور زخمی پیچھے رہ گئے
16/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
صوابی میں پولیس سب انسپکٹر فائرنگ سے ہلاک، ملزمان فرار
16/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
کوئٹہ اور خضدار میں فائرنگ کے واقعات، دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک
16/September/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب میں آرامکو تنصیبات اور خمیس مشیط ایئر بیس پر حملوں کا دعویٰ
16/September/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کی سلامتی پر حملوں کی مذمت، مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون کارروائی پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف
16/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26300 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15547 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11832 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9143 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7424 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5184 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C