افغانستان: یومِ آزادی کی تقریبات میں بم دھماکے 83 افراد زخمی، پاکستان کی شدید مذمت
👁️ 93 بار دیکھا گیا
افغانستان: یومِ آزادی کی تقریبات میں بم دھماکے 83 افراد زخمی، پاکستان کی شدید مذمت
کابل (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں 100ویں یومِ آزادی کی تقریبات میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 83 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کے نائب ترجمان نور احمد حبیبی نے بتایا کہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں 12 سے زائد دھماکے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر افراد کو معمولی زخم آئے جنہیں مقامی ہسپتال میں علاج کے بعد گھر واپس بھیج دیا گیا‘۔ حملے کی ذمہ داری کسی گروہ یا تنظیم نے فوری طور پر قبول نہیں کی لیکن ننگرہار صوبے میں طالبان اور داعش سے وابستہ گروہ سرگرم ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جلال آباد میں واقع مارکیٹ کے قریب بم نصب تھے جہاں سینکڑوں افراد یومِ آزادی کی تقریب میں شریک تھے۔
معروف افغان صحافی بلال سروری کے مطابق صوبہ ننگرھار میں 16 دھماکے ہوئیں جن میں 13 دھماکے صوبائی حکومت جلال آباد میں ہوئے ہیں۔ دھماکوں میں 24 بچوں سمیت 83 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
#AFG At least 16 explosions in Ningarhar province. At least 13 in Jalalabad city. At least 83 people including 24 children were wounded. TWO gov sources tells me, at least 6 people were killed in the series of explosions. But NINGARHARIS continued celebrations despite attacks.
— BILAL SARWARY (@bsarwary) August 19, 2019
محکمہ صحت کے سینئر عہدیدار فہیم بشیری نے بتایا کہ دھماکوں کے نتیجے میں 83 افراد زخمی ہوئے جن میں 20 سے زائد بچے بھی شامل ہیں‘۔ ایک دکاندار نے بتایا کہ مارکیٹ اسکوائر پر ہونے والے بم دھماکے میں ان کا ایک بھتیجا اور 2 بیٹے بھی زخمی ہوئے‘۔ انہوں نے کہا کہ بچے مارکیٹ میں یومِ آزادی منانے پر بضد تھے لیکن بم دھماکے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئے.
علاوہ ازیں افغانستان کے مشرقی صوبے لغمان کے دارالحکومت میں جنگجوﺅں کی جانب سے 5 راکٹ داغے گئے جس کے باعث یومِ آزادی کی تقاریب متاثر ہوئیں. اس حوالے سے صوبائی حکام نے بتایا کہ حملے میں 6 شہری زخمی بھی ہوئے‘۔
صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ یوم آزادی کی باضابطہ تقریب ختم ہوچکی تھی جس وقت راکٹ داغے گئے لوگوں کو کھانا پیش کیا جارہا تھا جس کے نتیجے میں 6 شہری زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے کابل میں یوم آزادی کے موقع پر کیے گئے خطاب میں جنگجوﺅں کے محفوظ مقامات کے خاتمے میں عالمی برادری سے افغانستان کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا‘۔ افغان صدر نے کہا کہ داعش کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی ایسے حملوں کی بنیاد طالبان نے رکھی ہے.
تاہم اشرف غنی نے اپنی تقریر میں امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدے پر مذاکرات سے متعلق کوئی بات نہیں کی جس کے تحت طالبان کی جانب سے امن و امان کی ضمانت پر امریکی فوجیوں کا مکمل انخلا ہوگا۔
طالبان نے یومِ آزادی پر جاری بیان میں کہا کہ وہ افغانستان سے تمام غیر ملکی فورسز کے انخلا کے منتظر ہیں‘۔ انہوں نے کہا وہ دن قریب ہے جب یہ حملہ آور مکمل طور پر ہمارے ملک سے چلے جائیں گے جن سے پہلے یہاں برطانیہ اور روس تھے۔
خیال رہے کہ افغانستان نے 19 اگست 1919 کو برطانیہ سے آزادی حاصل کی تھی۔
دوسری جانب پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان جلال آباد میں ایک سے زائد حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ دہشتگرد حملے امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیامِ امن کے لئے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔ افغان امن علاقائی امن کا ضامن ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4577 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C