امارات اسرائیل معاہدہ کرانے پر امریکی صدر ٹرمپ امن کے نوبیل انعام کیلئے نامزد
👁️ 51 بار دیکھا گیا
امارات اسرائیل معاہدہ کرانے پر امریکی صدر ٹرمپ امن کے نوبیل انعام کیلئے نامزد
نیو یارک (ڈیلی اردو) اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی امن معاہدے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کیلئے نامزد کردیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نوبیل امن انعام کیلئے ناروے کے رکن پارلیمنٹ کرسچیئن ٹائیبرنگ جیڈی نے تجویز کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’میرے خیال سے نوبیل انعام کے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں ڈونلڈ ترمپ نے امن کے قیام کے لیے بہت زیادہ کام کیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 15 ستمبر کو ہوگی جس کی میزبانی ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔
سال 2020 کے نوبیل امن انعام کیلئے اب تک 318 شخصیات کو نامزد کیا جاچکا ہے، جن میں سے مشاورت کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔
ٹائیبرنگ جیڈی نے نوبیل کمیٹی کو لکھے گئے خط میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے امن معاہدے اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’جیسا کہ امید کی جارہی ہے کہ دیگر مشرق وسطیٰ کے ممالک بھی امارات کے نقش قدم پر چلیں گے، یہ معاہدہ ایک گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے جو اس خطے میں تعاون اور خوشحالی کا باب کھولے گا‘۔
خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 2018 میں بھی ٹائیبرنگ جیڈی نے ہی ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جانب ان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نوبیل امن انعام کیلئے پیش کیا تھا تاہم وہ جیت نہیں سکے تھے۔
نارویجین رکن پارلیمنٹ ٹائیبرنگ جیڈی نے کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتی نہیں ہیں لیکن ماضی میں امن کے لیے ٹرمپ سے کم کام کرنے والے لوگ بھی انعام جیت چکے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 2009 میں اس وقت کے امریکی صدر باراک اوباما کو عہدہ سنبھالنے کے صرف 9 ماہ بعد ہی نوبیل امن انعام سے نوازا گیا تھا جس پر کافی تنقید بھی ہوئی تھی، ان ںاقدین میں ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C