امریکا ایران کشیدگی کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ میں سیکیورٹی الرٹ
👁️ 36 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ میں سیکیورٹی الرٹ
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں ملت جعفریہ مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
دو روز قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی عراق میں امریکی راکٹ حملے میں شہید ہوئے جس کے بعد مشرق وسطیٰ خطے میں تو کشیدگی بڑھ گئی ہے لیکن پاکستان میں بھی اس پر ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
اس صورت حال کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور تمام کمشنرز کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی اور ایرانی قونصل خانوں کی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی اور ایرانی شہریوں کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کیا جائے۔
امریکی حملے کے خلاف کراچی میں ریلی
کراچی میں ملت جعفریہ اور مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ممکنہ ریلی کے پیش نظر ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون سمیت متعدد سڑکیں صبح 10 بجے سے بند ہوں گی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق صبح 10 بجے سے ایم ٹی خان روڈ، مائی کولاچی روڈ، ایوان صدر روڈ، ڈاکٹر ضیاءالدین احمد روڈ اور کھجور چوک تک سڑکیں ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔
آئی سی آئی چوک، جناح برج سے ایم ٹی خان روڈ پر جانے والے شہری ٹاور آئی آئی چندریگر روڈ کا راستہ اختیار کر کے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔
مائی کولاچی سے ایم ٹی خان روڈ آنے والے شہری بوٹ بیسن سے کے پی ٹی انڈر پاس تین تلوار کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔
ٹریفک پولیس کی ہدایت کے مطابق کلفٹن سے للّی برج سے پی آئی ڈی سی اور شاہین کمپلیکس جانے والے شہری ضیاءالدین لائٹ سگنل سے دائیں جانب ہوشنگ چوک، عبداللہ ہارون روڈ، فوارہ چوک اور ایم آر کیانی روڈ کا راستہ استعمال کریں۔
جب کہ شارع فیصل اور میٹروپول سے پی آئی ڈی سی جانے والے شہری دائیں جانب فوارہ چوک، ایم آر کیانی روڈ سے شاہین کمپلیکس یا بائیں جانب عبداللہ ہارون روڈ، ہوشنگ چوک کا راستہ اختیار کر کے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ٹاور سے آئی آئی چندریگر روڈ کا راستہ اختیار کر کے پی آئی ڈی سی یا ایوان صدر روڈ کی طرف جانے والے ایم آر کیانی روڈ، فوارہ چوک، آواری لائٹ سگنل کا راستہ اختیار کر کے اپنی منزل پر پہنچ سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C