امریکا: ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگرام سپورٹ کرنے والے نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں
👁️ 134 بار دیکھا گیا
امریکا: ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگرام سپورٹ کرنے والے نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے/رائٹرز) امریکی محکمہ خزانہ نے بدھ کو ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
محکمہ خزانہ کے بیان کے مطابق یہ نیٹ ورک ایران، ترکی، عمان اور جرمنی میں قائم ہیں اور انہوں نے کاربن فائبر، ایپوکسی ریزنز اور میزائلوں میں استعمال ہونے والا دیگر مواد حاصل کیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جینس کے انڈر سیکرٹری برائن نیلسن کے مطابق، “یہ پیچیدہ خفیہ پروکیورمنٹ نیٹ ورکس” ایران کو تنازعات کو برقرار رکھنے اور جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے قابل بناتے ہیں۔
ایران پر اس کے جوہری پروگرام اور میزائلوں کی تیاری کی صلاحیتوں کے حوالے سے پابندیاں عائد ہیں۔
گزشتہ ماہ، امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کی خریداری کے پروگراموں کے خلاف اقدامات کا اعلان کیا تھا۔
اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے ایران پر اپنی نگرانی کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔
برسوں سے، ایران ان الزامات کی تردید کرتا آیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے، اور وہ اپنے اس موقف پر بدستور قائم ہے کہ اس کی جوہری سرگرمیاں صرف توانائی کی پیداوار اور ادویات جیسی پرامن کوششوں کی طرف مرکوز ہیں۔
تاہم آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے گزشتہ سال خبردار کیا تھا کہ ایران کے پاس کافی افزودہ یورینیم اور متعدد جوہری بموں کی تیاری کے لیے مواد موجود ہے۔
عراق، لبنان، شام، یمن اور غزہ کی پٹی میں امریکی اور اسرائیلی اہداف پر حملے کرنے والے پراکسیز کے ساتھ ایران کے رابطے اور فوجی حمایت کی وجہ سے امریکہ خاص طور سے تہران پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔
نئی پابندیوں کے بارے میں ایک بیان میں، امریکی محکمہ خارجہ نے کہا،”امریکہ ایسے تمام نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنے اور درہم برہم کے لیے تمام دستیاب طریقے استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہے جو ایران کی ایسے ہتھیاروں کے پھیلاؤ میں مدد کرتے ہیں جو مشرق وسطی کو غیر مستحکم کرتے ہیں اور یوکرین کے خلاف روس کی مسلسل جارحیت کا اہل بناتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3676 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C