امریکا نے طالبان کیساتھ مجوزہ مذاکرات منسوخ کر دیے
👁️ 134 بار دیکھا گیا
امریکا نے طالبان کیساتھ مجوزہ مذاکرات منسوخ کر دیے
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) طالبان کی طرف سے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول بند رکھنے کا فیصلہ منگل کو سامنے آیا۔ اس کے رد عمل میں امریکا نے دوحہ میں طالبان کے ساتھ مجوزہ مذاکرات منسوخ کر دیے ہیں۔
طالبان کی جانب سے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول بند کرا دینے کے فیصلے کے تناظر میں امریکا نے دوحہ میں طالبان کے ساتھ مجوزہ مذاکرات منسوخ کر دیے ہیں۔ محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جالینا پورٹر نے جمعے کو اپنی پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ دوحہ فورم میں ہونے والی تمام ملاقاتیں معطل کر دی گئی ہیں اور طالبان قیادت کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ ان کا یہ فیصلہ امریکا کے ان کے ساتھ تعلقات میں اہم موڑ کی حیثیت رکھتا ہے۔
گزشتہ برس اگست میں افغانستان میں طالبان کی عمل داری کے بعد یہ ملک افراتفری کا شکار ہے۔ افغانستان کو شدید انسانی و اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔ ایسے میں انہیں عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے اور امداد کی اشد ضرورت ہے۔ لڑکیوں کے لیے تعلیم کی فراہمی عالمی برادری کے اہم ترین مطالبات میں شامل ہے۔ طالبان نے کئی ماہ کے بعد لڑکیوں کے لیے سیکنڈری اسکول کھولے اور چند گھنٹوں بعد ہی دوبارہ بند کرا دیے۔
محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جالینا پورٹر نے نامہ نگاروں کو بتایا، “اگر طالبان کی طرف سے یہ فیصلہ فوری طور پر واپس نہ لیا گیا تو اس کے نتیجے میں افغان عوام، اقتصادی ترقی کے امکانات اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کے طالبان کے عزائم کو شدید نقصان پہنچے گا۔” انہوں نے مزید کہا، “افغانستان کے مستقبل اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ طالبان کے تعلقات کی خاطر ہم طالبان پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنے وعدے اور اپنے عوام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔”
طالبان کی طرف سے لڑکیوں کے لیے سیکنڈری اسکول بند رکھنے کا فیصلہ منگل کو دیر گئے جنوبی شہر قندھار میں سینئر حکام کی ایک میٹنگ کے بعد سامنے آیا، جو ان کی تحریک میں طاقت کے مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔ جمعرات کو ایک مشترکہ بیان میں برطانیہ، کینیڈا، فرانس، اٹلی، ناروے اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے علاوہ یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندگان نے کہا کہ طالبان کے فیصلے سے گروپ کی قانونی حیثیت کے امکانات کو نقصان پہنچے گا۔
جب طالبان اقتدار میں واپس آئے تو انہوں نے سن 1996 سے سن 2001 تک اپنی پہلی حکومت کے مقابلے میں نرم رویہ اختیار رکھنے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے اسلامی شریعت کی اپنی تشریح کے مطابق خواتین کے حقوق کا احترام کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ لڑکیوں کو یونیورسٹی تک تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ہو گی۔ لیکن طالبان نے خواتین پر بہت سی پابندیاں عائد کیں، سرکاری ملازمتوں سے انہیں دور رکھا، ان کے مخصوص لباس پر بھی پابندی عائد کی گئی اور ان کے تناہ گھروں سے باہر نکلنے اور سفر کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C