امریکا، اسرائیل کے علاوہ کسی ملک سے مذاکرات کا راستہ بند نہیں: آیت اللہ خامنہ ای
👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکا، اسرائیل کے علاوہ کسی ملک سے مذاکرات کا راستہ بند نہیں: آیت اللہ خامنہ ای
تہران (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ایرانی سپریم لیڈر نے یہ بات واضح کردی ہے کہ سوائے امریکہ اور صہیونی ریاست کے کسی بھی ملک کے ساتھ تعاون اور مذاکرات کے لئے راستہ بند نہیں ہے.
ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق ان خیالات کا اظہار “آیت اللہ خامنہ ای” نے جمعرات کے روز ایرانی گارڈین کونسل کے اراکین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے امریکی صدر کے حالیہ بیانات جو اگر ایران امریکی مطالبات کو پورا کرے ان کے عوام کی صورتحال میں بہتری آئے گی، کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ امریکی اور یورپی حکام اور میڈیا کی جانب سے مسلسل طور پر ایسے موضوعات کو دہرانے کا مقصد “آپ نہیں کرسکتے ہیں، آپ کمزور ہیں” پیش کرنا ہے مگر ایرانی عوام اس منفی پروپیگنڈے کو نظر انداز کر رہے ہیں۔
قائد اسلامی انقلاب نے فرمایا کہ ہم ہرگز اسلامی نظام کے دشمن سمیت امریکہ اور بعض یورپی ممالک کے ساتھ تعامل اور مذاکرات نہیں کریں گے کیونکہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اصلی دشمن ہیں۔
انہوں نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے یورپ کی دشمنی کے مقاصد بنیادی طور پر امریکہ سے مختلف نہیں ہیں اور وہ ثالثی کردار ادا کرنے کے قابل نہیں صرف لمبے لمبے الفاظ کہتے ہیں ، لیکن یہ سب مضحکہ خیز ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر نے جوہری معاہدے سے امریکہ علیحدگی کے بعد یورپ کی بدعہدی پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یورپ اپنے وعدوں کے باوجود امریکی پابندیوں پر قائم رہا تھا جنہوں نے کوئی مثبت اقدام نہیں اٹھایا۔
رہبر معظم فرمایا کہ یورپ کے ساتھ ملاقاتیں اور معاہدوں پر دستخط کرنے میں کوئی مشکل نہیں مگر بالکل اس پر بھروسہ نہیں کیا جانا چاہئیے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ یورپ نے اپنے 11 وعدوں پر عمل نہیں کیا اسی وجہ سے کوئی مسئلے میں ان پر بھروسہ نہیں کرنا ہوگا۔
انہوں ںے فرمایا کہ ایسے تمام دشمنوں کے باوجود اسلامی نظام نہ صرف گزشتہ 40 سال بلکہ دس سال سے پہلے طاقتور ہوگیا ہے اور خطے میں ان کی سیاسی اور انقلابی اقتدار بڑھ کی گئی ہے۔
انہوں نے یورپی اور امریکی اقتصادی، سیاسی اور سماجی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کا اصلی دشمن ہے اور آج دنیا بھر میں سب سے زیادہ منفور حکومت بن گئی ہے اور یورپ نے خود کو اعتراف کیا کہ ان کی طاقت کمزور ہو رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
21/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت
21/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہری ہلاک
21/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع ابیئی خطے میں بازار پر ڈرون حملہ، ہلاکتیں 153 ہو گئیں
21/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
پاکستان میں لاپتا افراد کے 11 ہزار سے زائد کیسز میں سے 9,596 حل ہونے کا دعویٰ، 1,439 تاحال زیرِ تفتیش
21/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
ٹانک: جنڈولہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مطلوب دہشت گرد ہدایت عرف بدری ہلاک
21/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15625 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11921 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9275 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7535 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5489 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C