امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے، اہم پل، ہائی وے اور ریلوے تنصیبات تباہ
👁️ 245 بار دیکھا گیا
امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے، اہم پل، ہائی وے اور ریلوے تنصیبات تباہ
تہران (ڈیلی اردو/ارنا) ایرانی حکام نے منگل کے روز بتایا کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ اور اسرائیل کے نئے فضائی حملوں میں آج سات اپریل کے روز اہم پلوں، کلیدی اہمیت کی حامل ایک ہائی وے اور ملکی ریلوے نظام کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔
تہران سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ان نئے فضائی حملوں میں جن مقامات کو ٹارگٹ کیا گیا، ان میں قم کے مقدس سمجھے جانے والے شہر کے نزدیک ایک اہم پل بھی شامل ہے اور ایک ایسا دوسرا پل بھی، جس کے ذریعے وسطی ایران کے شہر کاشان میں ایک ریلوے لائن گزرتی تھی۔
سرکاری میڈیا نے ملکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کاشان میں کیے گئے فضائی حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ ان ہلاکتوں کی سرکاری نیوز ایجنسی اِرنا کے مطابق علاقائی سکیورٹی اہلکار اکبر صالحی نے تصدیق کر دی۔
اس کے علاوہ منگل کے فضائی حملوں میں شمالی ایران میں ایک ایسی کلیدی ہائی وے کو بھی ہدف بنایا گیا، جو شمال میں واقع مرکزی شہر تبریز کو زنجان کے راستے ملکی دارالحکومت تہران سے جوڑتی ہے۔
اس مرکزی شاہراہ کو تبریز سے تقریباﹰ 90 کلومیٹر (55 میل) دور فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد اسے بند کر دیا گیا۔
ایران کی پاسداران انقلاب فورس کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلیگرام پر شائع کردہ ایک پوسٹ کے مطابق اس حملے میں مذکورہ ہائی وے پر ایک اوور پاس پل کو ہدف بنایا گیا۔
ایرانی عدلیہ کی نیوز ویب سائٹ میزان نے بتایا کہ تازہ حملوں میں تہران کے مضافات میں کرج نامی شہر میں ایک ریلوے ٹریک کو بھی ٹارگٹ کیا گیا۔
بعد ازاں وہاں پر ہنگامی امدادی ورکر کام کرتے ہوئے اور چند زخمیوں کو وہاں سے نکالتے ہوئے دیکھے گئے۔
دریں اثنا امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے ایرانی ریلوے نظام پر حملوں کی دھمکیوں کے تناظر میں حکام نے ایران کے دوسرے سب سے بڑے شہر مشہد تک جانے والی اور وہاں سے آنے والی تمام ریل گاڑیوں کی سروس منسوخ کر دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C