امریکہ: آرٹیفیشل انٹیلی جینس سے کنٹرول ہونے والے ایف سولہ طیارے کی اڑان
👁️ 165 بار دیکھا گیا
امریکہ: آرٹیفیشل انٹیلی جینس سے کنٹرول ہونے والے ایف سولہ طیارے کی اڑان
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ میں مصنوعی ذہانت سے اڑنے والے ایف سولہ اور ایک پائلٹ کی جانب سے اڑائے جانے والے ایف سولہ طیاروں میں تجرباتی مقابلہ کیا گیا۔
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ایف سولہ طیارے میں امریکی ایئر فورس کے سربراہ سیکریٹری فرینک کینڈل نے سفر کیا۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق ملٹری ایوی ایشن میں نوے کی دہائی میں سٹیلتھ نظام کے بعد اے آئی سب سے بڑی پیش رفت ہے۔ سٹیلتھ ٹیکنالوجی کے ساتھ طیارے ریڈار میں نظر آئے بغیر پرواز کر سکتے ہیں۔
اگرچہ مصنوعی ذہانت سے اڑنے والے جنگی طیاروں کی ٹیکنالوجی ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ لیکن امریکی ایئر فورس ایک ہزار طیاروں کا فلیٹ تیار کرنا چاہتی ہے جو مصنوعی ذہانت سے چلتے ہوں۔ اس سلسلے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پہلا جہاز 2028 تک آپریشن شروع کر دے گا۔
دونوں طیاروں کے درمیان یہ مقابلہ امریکہ کی ایڈورڈ ایئر فورس بیس میں منعقد ہوا۔ مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ایف سولہ میں کینڈل نے سفر کیا جس نے 800 میل کی رفتار سے اڑتے ہوئے ہوا میں کرتب دکھائے، جب کہ اس کے ساتھ ہی پائلٹ والے جہاز نے بھی اس سے مقابلہ کیا اور دونوں نے ہوائی کرتبوں میں ایک دوسرے کو زیر کرنے کی کوشش کی۔
فرینک کینڈل کا کہنا تھا کہ اگرچہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی میں ابھی مزید پیش رفت باقی ہے۔ لیکن انہیں یقین ہے کہ اسے جنگ میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے خود مختار ہتھیاروں کے خلاف عالمی طور پر مخالفت بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ زندگی اور موت کے فیصلوں پر سافٹ ویئر کا اختیار تشویش ناک ہے۔ ادارے کے مطابق اس سلسلے میں عالمی طور پر سیاسی ردِعمل کی ضرورت ہے۔
کینڈل کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ہتھیاروں پر انسانی نگرانی ہو گی جب کہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والے چھوٹے اور سستے جہاز ہی مستقبل ہیں۔
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ایف سولہ، جسے ‘وزٹا’ کا نام دیا گیا ہے کے کنٹرولر کا دعویٰ ہے کہ دنیا میں ایسا ایک بھی جہاز ابھی تک نہیں بنایا گیا۔ اس سلسلے میں اسے جہاں کمپیوٹر سیمولیشن سے تربیت دی جاتی ہے، وہیں ان کرتبوں کا اصل فلائٹ میں تجربہ کر کے بھی سافٹ ویئر کو تربیت دی جاتی ہے۔
چین کے پاس بھی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی ہے لیکن ابھی تک اس بات کے اشارے موجود نہیں ہیں کہ اس نے اسے کمپیوٹر کے علاوہ کہیں استعمال کیا ہو۔
وزٹا نے گزشتہ برس ستمبر میں اپنی پہلی تجرباتی فلائٹ اڑائی تھی۔ اس کے بعد ابھی تک دو درجن ہی ایسی تجرباتی فلائٹس آپریٹ کی گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C