امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں پہلا خودکش ڈرون یونٹ قائم کردیا
👁️ 272 بار دیکھا گیا
امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں پہلا خودکش ڈرون یونٹ قائم کردیا
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مشرقِ وسطیِ میں اپنا پہلا خودکش ڈرون یونٹ تشکیل دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس یونٹ میں شامل ڈرونز کا ڈیزائن ایرانی ساختہ ڈرون ’شاہد‘ سے ملتا جلتا ہے۔
سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ’سکارپین سٹرائیک یونٹ‘ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کی جانب سے سستی ڈرون ٹیکنالوجی کے حصول اور تعیناتی میں تیزی لانے کے حکم کے چار ماہ بعد تشکیل دیا گیا تھا۔
اس یونٹ کو جنگ میں کم لاگت، موثر ڈرون صلاحیتوں کو تیزی سے فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس یونٹ کے پاس فی الحال ’لوکاس‘ نامی کم قیمت حملہ آور ڈرون کا ایک سکواڈرن ہے، جو مشرقِ وسطیٰ میں تعینات ہیں۔
سی این این نے ایک نامعلوم امریکی دفاعی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’لوکاس‘ ڈرون ایران کے سرویلنس ڈرون کی ریورس انجینئرنگ کے بعد بنایا گیا تھا جسے امریکہ نے چند سال قبل تحویل میں لیا تھا۔
امریکی دفاعی اہلکار نے ’سی این این‘ کو بتایا کہ امریکہ کے زیادہ درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے والے مہنگے ڈرونز سسٹم نے اسے سستے ایرانی ڈرونز کے مقابلے میں ’نقصان میں ڈال‘ دیا، لہذا امریکہ اب یہ پالیسی تبدیل کر رہا ہے۔
اہلکار نے یہ نہیں بتایا کہ امریکہ نے کتنی تعداد میں یہ ڈرونز تیار کیے ہیں تاہم اُن کا کہنا تھا کہ یہ ’بڑی تعداد‘ میں ہیں اور مزید ابھی راستے میں ہیں۔
’ہر ڈرون کی قیمت 35 ہزار ڈالر‘
اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ ہر ڈرون کی قیمت تقریباً 35 ہزار ڈالر ہے جو دیگر امریکی ہتھیاروں کے مقابلے میں نسبتاً سستے ہیں۔
سینٹ کام کے مطابق ’لوکاس‘ ڈرونز طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اُنھیں خودمختار کارروائیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انھیں میزائلوں، زمین پر موجود نظام اور چلتی گاڑی سے بھی لانچ کیا جا سکتا ہے۔
سینٹ کام کے کمانڈر بریڈ کوپر نے کہا کہ ’یہ نیا یونٹ جدت کو ڈیٹرنس کے طور پر استعمال کرنے کے لیے صحیح حالات فراہم کرتا ہے۔‘
اُن کا کہنا تھا کہ ’ہماری ہنرمند لڑاکا افواج کو جدید ڈرون صلاحیتوں سے زیادہ تیزی سے لیس کرنا امریکہ کی جدت پسندی اور فوجی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔‘
خیال رہے کہ روس، یوکرین کے خلاف جنگ کے دوران حملوں کے لیے بارہا ایرانی ڈرون استعمال کرتا رہا ہے۔
اس سال روس نے دوسری عالمی جنگِ میں سوویت یونین کے یوم فتح کی تقریبات کے دوران ماسکو کے ریڈ سکوائر میں ایرانی ساختہ ’شاہد-136‘ ڈرون کی نمائش کی۔
ایران کا شاہد 136 ڈرون
شاہد 136 کو ’اُڑنے والا خود کش بم‘ سمجھا جاتا ہے۔ اس میں دھماکہ خیز مواد سے بھرا وار ہیڈ ہے اور اسے کسی ہدف کے اُوپر منڈلانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا، جب تک اسے پھٹنے کا سگنل نہ دے دیا جائے۔
ایران کی میزائل اور ڈرون انڈسٹری مقامی ہے اور موثر لڑاکا طیاروں کی عدم موجودگی میں اسے ملک کی فوجی طاقت سمجھا جاتا ہے۔
اس کا استعمال شہروں اور انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ یہ 50 کلو گرام تک دھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ قدرے سستے ہوتے ہیں اور ایک ڈرون، تقریباً 20 سے 30 ہزار ڈالرز کا ہوتا ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رینج 2500 کلومیٹر ہے۔
یوکرینی حکومت اور مغربی انٹیلیجنس ایجنسیوں کا الزام ہے کہ ایران 2022 سے روس کو شاہد 136 ڈرونز بھی فراہم کر رہا ہے۔
روسی فوج اکثر ان ڈرونز کو جتھوں کی شکل میں استعمال کرتی ہے تاکہ یوکرینی دفاعی نظام کو مصروف رکھ سکے اور یوکرین پر کروز اور بیلسٹک میزائل فائر کیے جا سکیں۔
ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ انھوں نے جنگ سے قبل ’چھوٹی تعداد‘ میں روس کو یہ ڈرون مہیا کیے تھے۔
تاہم امریکی اور یورپی یونین نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران تواتر سے روس کو یہ ڈرون فراہم کر رہا ہے اور یورپی یونین نے اس معاہدے میں شامل لوگوں اور کمپنیوں پر پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 338 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8951 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4791 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3564 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2775 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2557 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C