امریکہ کے ساتھ بالواسطہ جوہری مذاکرات جاری ہیں، ایرانی وزیر
👁️ 84 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ بالواسطہ جوہری مذاکرات جاری ہیں، ایرانی وزیر
تہران (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ مذاکرات عمان کے ذریعے ‘رازدارانہ’ طور پر ہو رہے ہیں۔ تاہم امریکہ نے کہا ہے کہ وہ تہران کے ساتھ جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے تیار نہیں ہے۔
ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے مابین عمان کے ذریعے بالواسطہ طور پر جوہری مذاکرات کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
علی باقری کنی کا یہ بیان ایرانی اخبار ‘اعتماد’ میں شائع ہوا ہے، جس میں انہوں نے کہا، “عمان کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات تو ہو رہے ہیں لیکن چونکہ یہ مذاکراتی عمل رازدارنہ طور پر ہو رہا ہے اس لیے اس کی تفصیلات نہیں بتائی جا سکتیں۔”
اس بیان کے بعد پیر کو وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے کہا کہ امریکہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی قیادت میں تہران کے ساتھ جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے تیار نہیں ہے۔
مسعود پزشکیان ایک اعتدال پسند سیاست دان ہیں، جو گزشتہ ہفتے ایران میں صدارتی انتخابات کا فیصلہ کن دوسرا مرحلہ جیتنے کے بعد ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ ایک حقیقت پسندانہ خارجہ پالیسی کو فروغ دیں گے اور جوہری مذاکرات میں شامل ممالک کے ساتھ تناؤ کم کریں گے تا کہ اس بات چیت کا سلسلہ دوبارہ شروع کر کہ 2015ء کے جوہری معاہدے کو بحال کیا جا سکے۔
تاہم ایران میں خارجہ پالیسی کے حوالے سے فیصلے ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کرتے ہیں، جنہوں نے پچھلے ماہ صدارتی انتخابات سے قبل خبردار کیا تھا کہ “جو یہ سمجھتا ہے کہ امریکہ کی حمایت کے بغیر کچھ نہیں کیا جا سکتا وہ ملک اچھے طریقے سے نہیں چلا پائے گا۔”
مسعود پزشکیان ایسے وقت ایران کے صدر کے منصب پر فائز ہونے جا رہے ہیں جب غزہ جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ کشیدگی کا شکار ہے۔ اس جنگ کے پس منظر میں اسرائیل اور لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں اضافے کے باعث تہران اور واشنگٹن کے مابین تناؤ میں بھی بڑھا ہے۔
بدھ کے روز مسعود پزشکیان نے غزہ کے عسکریت پسند گروپ حماس کے لیڈر اسماعیل ہنیہ کو ایک خط میں فلسطینیوں کے لیے ایرانی حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 18 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26267 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C