31/May/2026

امریکہ کے ساتھ جنگ کے خاتمے کیلئے بات چیت جاری ہے، عباس عراقچی

👁️ 320 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکہ کے ساتھ جنگ کے خاتمے کیلئے بات چیت جاری ہے، عباس عراقچی

امریکہ کے ساتھ جنگ کے خاتمے کیلئے بات چیت جاری ہے، عباس عراقچی

تہران (ڈیلی اردو) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت اور پیغامات کا تبادلہ اب بھی جاری ہے اور جب تک کسی واضح نتیجے پر نہیں پہنچ جاتے اس کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔

 

ایرانی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے پاکستان کی ثالثی سے جنگ کے خاتمے کے لیے ایران اور امریکہ کے درمیان مسلسل پیغامات کے تبادلے کا حوالہ دیا اور کہا کہ جب تک یہ اقدامات کسی خاص نتیجے تک نہیں پہنچ جاتے، اس حوالے سے کی جانے والی قیاس آرائیاں غیر متعلق ہیں۔

 

مقامی میڈیا کے مطابق انھوں نے مزید کہا کہ ’مذاکرات کے بارے میں اس وقت میڈیا میں جو کچھ بھی زیر بحث ہے، وہ قیاس آرائیاں ہیں، اور میری رائے میں ان قیاس آرائیوں کو اس وقت تک اہمیت نہیں دی جانی چاہیے جب تک کہ معاملات یقینی کے مرحلے تک نہ پہنچ جائیں۔‘

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C