امریکی اقدام پر چین کا امریکا کو منہ توڑ جواب: چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم
👁️ 68 بار دیکھا گیا
امریکی اقدام پر چین کا امریکا کو منہ توڑ جواب: چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم
بیجنگ (ڈیلی اردو/وائس آف ایشیا) چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا اور چین نے بھی امریکا کو قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔چینی حکومت کی جانب سے ہانگ کانگ میں نئے سیکیورٹی قوانین کے نفاذ کے بعد چین کے برطانیہ اور امریکا کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی جس پر برطانوی حکومت نے چین کی فائیو جی ٹیکنالوجی ہٹانے کا اعلان کیا۔ گزشتہ روز امریکی حکومت نے ہیوسٹن میں واقع چینی قونصل خانے کو 72 گھنٹوں میں خالی کرنے کا حکم دیا جس پراب چینی حکومت نے بھی جوابی اقدام اٹھایا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چینی حکومت نے جنوب مغربی شہر چینگ ڈو میں واقع امریکی قونصل خانے کو بند کرنے کا حکم دیا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ گزشتہ روز چین نے امریکی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی اشتعال انگیزی قرار دیا تھا۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے الزام لگایا تھا کہ چین نے امریکی مواد چوری کیا ہے جس کی وجہ سے قونصل خانہ خالی کرنے کا حکم دیا گیا۔
امریکی حکومت کے اقدام پر چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکا کے بلا ضرورت ایکشن پر قانونی اور ضروری رد عمل دیا جائے گا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق چینگ ڈو شہر میں واقع امریکی قونصل خانے کو 1985 میں قائم کیا گیا تھا جس میں 200 سے زائد عملہ موجود ہے جب کہ یہ قونصل خانہ تبت شہر کے قریب ہونے کی وجہ سے امریکا کے لیے اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے آغاز سے امریکی صدر ٹرمپ نے چین پر وائرس بنانے کا الزام عائد کیا تھا جب کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو لے کر بھی تعلقات کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کی مصنوعات پر بھاری بھرکم ٹیکسز عائد کررہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : ڈرون حملے سے سکیورٹی اہلکار ہلاک، درابن میں پولیس پر 3 حملے ناکام
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C