امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان میں بھی سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کیخلاف قرارداد منظور
👁️ 158 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان میں بھی سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کیخلاف قرارداد منظور
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان نے بھی سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کا منصوبہ روکنے کے لیے قرارداد منظور کرلی۔
عرب میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن کو میزائل اور اسلحہ فروخت کرنے کے منصوبے کو روکنے لیے تین قراردادیں منظور کیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ ان اقدامات کی منظوری ٹرمپ کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر ایک اور سیاسی تنبیہ ہے اور اس حوالے سے کانگریس میں یمن جنگ میں بڑھتی ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کی گئی ہے۔
جبکہ امریکی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ ان قراردادوں کو ویٹو کردیں گے۔
واضح رہے کہ رواں برس مئی میں ایران اور امریکا کے درمیان فوجی تناؤ پر صدر ٹرمپ نے اسلحہ کی روک تھام کے امریکی قانون میں قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے ایک ہنگامی صورت اختیار کی جس میں انہوں نے اپنی ڈیل کو مکمل کرنے کے لیے کانگریس کو بالائے طاق رکھا۔
کئی امریکی سیاستدانوں نے ٹرمپ کے ایمرجنسی کے دعوے کو مبالغہ آرائی قرار دیا اور اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اسلحے کی فروخت کے معاملے پر زیادہ تر اسلحہ مہینوں بلکہ سالوں میں بھی نہیں پہنچایا جاسکتا۔
اس حوالے سے ایوان میں ڈیموکریٹک اکثریتی رہنما اسٹینی ہایر نے کہا کہ تینوں مخصوص قراردادیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اس لیے وہ اسلحہ سے متعلق معاہدے کو منسوخ کردیں گے جو کہ یمن جنگ میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C