امریکی صدر ٹرمپ کا اسرائیلی وزیراعظم کو فون، ایران پر جوابی حملے سے گریز کا مشورہ
👁️ 305 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اسرائیلی وزیراعظم کو فون، ایران پر جوابی حملے سے گریز کا مشورہ
واشنگٹن (نمائندہ ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے رابطہ کر کے مبینہ طور پر جوابی حملے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی وزیراعظم سے بات کریں گے اور انہیں ایران کے خلاف مزید کارروائی نہ کرنے کا کہیں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا، ’’دونوں طرف سے کارروائی ہو چکی ہے، اسرائیل نے اپنا حملہ کیا اور ایران نے اپنا، ہمیں مزید کسی چیز کی ضرورت نہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ ایک حتمی معاہدے کے قریب پہنچ چکا ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ موجودہ صورتحال اس عمل کو متاثر کرے۔
ٹرمپ کے مطابق، ’’ہم ایران کے ساتھ ایک حتمی معاہدے کے بہت قریب ہیں، یہ ایک اچھا معاہدہ ہوگا اور میں نہیں چاہتا کہ یہ حالات کی وجہ سے ناکام ہو جائے۔‘‘
امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے ایران کے حالیہ میزائل حملوں کے جواب میں نئی کارروائی کی تو یہ تنازع مزید طویل ہو سکتا ہے۔
صحافی باراک راوڈ سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اب مذاکرات کی میز پر واپس آئے اور معاہدہ کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی فوج مکمل الرٹ ہے۔
صدر ٹرمپ نے اسرائیل کے بیروت پر حالیہ حملوں پر بھی ناپسندیدگی ظاہر کرتے ہوئے کہا، ’’میں آج کے بیروت حملے سے خوش نہیں ہوں، میں ابھی نیتن یاہو کو فون کرنے جا رہا ہوں اور ان سے کہوں گا کہ جوابی حملہ نہ کریں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو یہ سلسلہ مزید آگے بڑھے گا، ’’اگر نیتن یاہو جواب دیتا ہے تو یہ معاملہ ایسے ہی چلتا رہے گا جیسے گزشتہ 47 سال سے چل رہا ہے۔‘‘
صدر ٹرمپ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر پیر، منگل یا بدھ تک دستخط متوقع تھے، تاہم حالیہ کشیدگی نے اس عمل کو متاثر کیا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی حملوں کے بعد اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے، جبکہ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام ان حملوں کو روکنے میں مصروف رہا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5074 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C