امریکی صدر کا ایران پر حملے منسوخ کرنے کا اعلان، معاہدے پر دستخط کا عندیہ
👁️ 271 بار دیکھا گیا
امریکی صدر کا ایران پر حملے منسوخ کرنے کا اعلان، معاہدے پر دستخط کا عندیہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے معاملے پر ایک ’’بہترین معاہدہ‘‘ طے پا گیا ہے اور اب فریقین اس معاہدے کی دستاویزات کو حتمی شکل دینے کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں معاہدے کی دستاویزات آئندہ چند روز میں مکمل ہو جائیں گی اور ممکنہ طور پر یورپ میں اس پر دستخط کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک اہم پیش رفت ہوگی۔
امریکی صدر نے کہا کہ ان کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ مجوزہ معاہدے کے تحت ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔ ان کے بقول معاہدے پر جلد دستخط ہونے والے ہیں اور اس کی دستاویزات تقریباً تیار ہیں۔
اس سے قبل ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ مذاکرات اور ممکنہ معاہدے کی ایران کی اعلیٰ قیادت سے منظوری کے بعد انہوں نے ایران کے خلاف آج کے لیے طے شدہ فضائی حملے اور بمباری منسوخ کر دی ہے۔
ٹرمپ کے مطابق بات چیت کے حتمی نکات، خواہ وہ اصولی نوعیت کے ہوں یا تفصیلی، تمام متعلقہ فریقوں کی جانب سے منظور کر لیے گئے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس عمل میں امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکی، پاکستان، بحرین، کویت، اردن، مصر اور دیگر ممالک شامل ہیں۔
تاہم امریکی صدر نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کی بحری ناکہ بندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک معاہدہ باضابطہ طور پر حتمی شکل اختیار نہیں کر لیتا۔
اوول آفس میں گفتگو کے دوران ٹرمپ نے پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل، قطر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین، کویت اور دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بات چیت کر چکے ہیں جبکہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے بھی رابطہ کریں گے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’’سب بہت خوش ہیں اور مشرقِ وسطیٰ بھی بہت خوش ہے۔‘‘
دوسری جانب ایران کی جانب سے ٹرمپ کے ان بیانات اور مبینہ معاہدے کے دعووں پر تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے، جبکہ معاہدے کی تفصیلات بھی عوامی سطح پر جاری نہیں کی گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5074 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C