امریکی نائب معاون وزیر خارجہ پانچ روزہ دورہ پاکستان پر پہنچ گئیں
👁️ 139 بار دیکھا گیا
امریکی نائب معاون وزیر خارجہ پانچ روزہ دورہ پاکستان پر پہنچ گئیں
اسلام آباد (ڈیلی اردو) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلزرات گئے پانچ روزہ دورہ پاکستان پر پہنچ گئیں ہیں ،دورے کے دوران عسکری و سول قیادت سے ملاقاتیں اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے،افغان مفاہمتی عمل پر پیشرفت پر کلیدی گفتگو بھی کی جائے گی۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز رات گئے پانچ روزہ دورہ پاکستان پر پہنچی،ایلس ویلز کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح امریکی وفد بھی ہے،اپنے دورے میں امریکی نائب معاون وزیرخارجہ عسکری و سول قیادت سے ملاقاتیں کریں گی اور وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات میں حصہ لیں گی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں اٹھائے گئے حالیہ اقدامات کو مسترد کئے جانے سے متعلق امریکی وفد کو آگاہ کرے گا اس کے علاوہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن و سلامتی کو درپیش خطرات بارے بات ہوگی۔
سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال کے معاملہ کو بھی اٹھائے گا اس کے علاوہ افغان مفاہمتی عمل پر پیشرفت پر کلیدی گفتگو ہو گی اور علاقائی امن و سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کے دورے کا مقصد پاک، امریکا تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 افراد ہلاک، 2 ایس ایچ اوز زخمی
01/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
چاغی اور پشین میں سیکیورٹی کارروائیاں، 21 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
01/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، 2 بچے زخمی
01/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9088 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5055 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C