امید ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرےگا: سعودی ولی عہد
👁️ 174 بار دیکھا گیا
امید ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرےگا: سعودی ولی عہد
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا پاکستان کے ساتھ مزید سرمایہ کاری کریں گے، امید ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 20 ارب ڈالر مالیت کے مختلف منصوبوں پر معاہدے اور ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔ پاکستان کی جانب سے وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی وزیر خزانہ نے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں کابینہ کے اراکین اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔
عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستان آکر بے حد خوشی ہوئی، پاکستان ہمارا دوست اور بھائی ملک ہے، ولی عہد کی حیثیت سے مختلف ممالک کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان پہلا ملک ہے۔
سعودی ولی عہد نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے سعودی عرب پاکستان کے ساتھ مزید سرمایہ کاری بھی کرے گا، امید ہے آٗئندہ 20 سال میں پاکستان میں سیاحت کا شعبہ فروغ پائے گا اور یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا۔
اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے لیے آج ایک عظیم دن ہے، سعودی عرب ہمیشہ سے پاکستان کا دوست رہا ہے اور سعودی قیادت پاکستانیوں کے دلوں میں بستی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے بڑے مواقع ہیں اور ہمیں سیاحت کے میدان میں بہت کچھ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے دنیا کی بڑی مارکیٹ سے رابطے بڑھے ہیں، سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب میں 25 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں یہ مزدور طبقہ وہاں روزگار سے منسلک ہے سعودی عرب ان کا خصوصی خیال رکھے کیوں کہ اوورسیز پاکستانی وہاں سے زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں پاکستان کے نزدیک ان افراد کی بڑی حیثیت ہے۔
جواب میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ وہ پاکستان کی بات رد نہیں کرسکتے اس ضمن میں پاکستانی ملازمین کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C