انسداد دہشتگردی عدالت نے راولپنڈی دھماکوں کے 3 ملزمان کو سزائے موت سنا دی
👁️ 84 بار دیکھا گیا
انسداد دہشتگردی عدالت نے راولپنڈی دھماکوں کے 3 ملزمان کو سزائے موت سنا دی
راولپنڈی (ڈیلی اردو) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے دہشت گردی کے حملوں، حملہ اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے تین ملزمان کو سزائے موت سنائی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق تینوں ملزمان کو راولپنڈی کے علاقوں اڈیالہ روڈ، پیر ودھائی، صدر اور کباڑی بازار میں دھماکوں میں ملوث تھے۔
اے ٹی سی کے جج شوکت کمال ڈار نے مقدمے کی سماعت کے بعد جمعہ کو فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے دھماکوں کے تین ملزمان کو 12 بار سزائے موت اور 32 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی۔
دیگر جرائم میں بھی مجرموں کو مجموعی طور پر 384 سال قید اور 3 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
فیصلے کے مطابق جمع شدہ رقم سے متاثرین کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے گا۔
اس ماہ کے شروع میں ایک عدالت نے جوہر ٹاؤن بم دھماکے کے 5 ملزمان کو سزا سنائی تھی۔
جون 2021 میں ہونے والے دھماکے میں تین افراد ہلاک اور ایک پولیس کانسٹیبل سمیت 24 زخمی ہوئے۔
ملزمان شبیر احمد، بلال احمد اور داؤد کے خلاف یہ مقدمات تھانہ سی ٹی ڈی نے درج کئے تھے، تینوں ملزمان کو سزا کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C