انڈیمان سمندر میں 400 روہنگیا پناہ گزینوں کی دو کشتیاں لاپتہ
👁️ 153 بار دیکھا گیا
انڈیمان سمندر میں 400 روہنگیا پناہ گزینوں کی دو کشتیاں لاپتہ
بنکاک (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کا کہنا ہے کہ بھارت کے انڈیمان سمندر میں 400 روہنگیا مسلمانوں کو لیے دو کشتیاں لاپتہ ہو گئی ہیں۔
UNHCR making an urgent appeal to save lives. Hundreds of Rohingya at risk of perishing at sea if not rescued immediately https://t.co/axmpUGmTj4
— Babar Baloch (@iBabarBaloch) December 2, 2023
ایجنسی کے مطابق ان کشتیوں پر خوراک اور پانی جیسی ضروریاتِ زندگی کی بھی قلت ہے اور خدشہ ہے کہ اگر ان کشتیوں کو ریسکیو نہ کیا گیا تو ان پر موجود افراد کی موت واقع ہو سکتی ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں میں گزشتہ برس راشن میں کمی کرنے، اور جرائم پیشہ گروہوں کے تشدد میں اضافے کے باعث لوگ وہاں سے ہجرت پر مجبور ہوگئے ہیں۔
UNHCR warns that 2 boats adrift on Andaman Sea with 400 Rohingya aboard desperately need rescuehttps://t.co/XxBiJbdMJL
— Babar Baloch (@iBabarBaloch) December 4, 2023
بنکاک میں اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کے علاقائی ترجمان، بابر بلوچ نے اے پی کو بتایا کہ اگر فوری طور پر کوئی اقدام نہ کیاگیا تو چار سو کے قریب بچے، عورتیں اور مرد موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کشتیاں بنگلہ دیش سے روانہ ہوئی تھیں اور سمندر میں دو ہفتے سے ہیں۔
ان میں سے ایک کشتی لاپتہ ہے جب کہ دوسری کشتی کے کپتان نے اے پی کو بتایا کہ ان کی کشتی پر 180 سے 190 افراد سوار ہیں۔ کشتی کا انجن کام نہیں کر رہا اور کھانا اور پانی ختم ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق اگر انہیں فوری طور پر امداد نہ ملی تو کشتی پر سوار بیشتر افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔
کشتی کے کپتان نے، جنہوں نے اپنا نام مان نوکیم بتایا، اے پی کو کہا کہ وہ تھائی لینڈ کے مغربی ساحل سے تین سو بیس کلومیٹر دور ہیں۔ جب کہ تھائی نیوی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں اس کشتی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔
بابر بلوچ کا کہنا ہے کہ اس کشتی کا محل وقوع ہفتے کے روز انڈونیشیا کے صوبے آچے میں لنگر انداز ہونے والی ایک کشتی کے قریب ہے۔ اس کشتی پر 139 افراد سوار تھے۔
اگست 2017 میں میانمار میں فوجی آپریشن کے بعد سات لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیش ہجرت کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 271 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 339 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 686 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 599 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 227 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3481 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C