اولین ترجیح یوکرینی بحران کا خاتمہ ہو گا، ڈونلڈ ٹرمپ
👁️ 70 بار دیکھا گیا
اولین ترجیح یوکرینی بحران کا خاتمہ ہو گا، ڈونلڈ ٹرمپ
پیرس (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/اے پی) فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے بدھ 11 دسمبر کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق ریپبلکن سیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ نے، جو جنوری میں دوسری مرتبہ امریکی صدر کے عہدے پر فائز ہوں گے، فرانسیسی جریدے ‘پیرس میچ‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، ”میرا خیال ہے کہ ہمیں یوکرین کا مسئلہ روس کے ساتھ حل کرنا ہو گا۔‘‘
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ انٹرویو پیرس میں اپنی موجودگی کے دوران گزشتہ ہفتے کے روز دیا تھا، جو آج بدھ 11 دسمبر کو ‘پیرس میچ‘ کے تازہ ترین شمارے میں شائع ہوا۔
یوکرینی بحران بمقابلہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال
اس سوال کے جواب میں کہ دوسری مرتبہ صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد بین الاقوامی سیاست میں ان کی اولین ترجیح کیا ہو گی، آئندہ امریکی صدر نے فرانسیسی جریدے کو بتایا، ”دونوں ہی ممالک اتنی بڑی تعداد میں جانی نقصانات اٹھا رہے ہیں کہ کسی کو بھی یقین نہیں آتا۔ لاکھوں فوجی مارے جا رہے ہیں۔‘‘
اسی سوال کے جواب میں اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، ”ظاہر ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال بھی ایک بڑی ترجیح ہے۔ لیکن میری رائے میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال روس اور یوکرین کے بحران کے مقابلے میں کم مشکل ہے۔‘‘
ساتھ ہی نو منتخب امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا، ”یہ دونوں ہی بحران ایسے ہیں کہ ہمیں ان کو بہت جلد حل کرنا ہے۔ اس لیے کہ بہت زیادہ انسان مارے جا رہے ہیں۔‘‘
یوکرینی صدر سے ‘بہت اچھی‘ ملاقات
اس انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی پیرس کے تاریخی نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل کے بحالی کے بعد دوبارہ کھولے جانے کی تقریب میں شرکت کے موقع پر یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے گزشتہ ہفتے کے روز جو ملاقات ہوئی تھی، ”وہ بہت اچھی ملاقات تھی۔‘‘
اسی ملاقات کے بارے میں یوکرینی صدر زیلنسکی نے کل منگل کے روز کہا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے شکر گزار ہیں کہ وہ یوکرین کی جنگ ختم کرانے کا ”پختہ عزم‘‘ کیے ہوئے ہیں۔
روسی یوکرینی جنگ ہی کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس سے واپس امریکہ پہنچنے کے بعد اتوار کے روز اپنے ‘ٹروتھ سوشل‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ روس اور یوکرین کے مابین ”فوری فائر بندی ہونا چاہیے اور مذاکرات فی الفور شروع کیے جانا چاہییں۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8820 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4540 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3262 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2444 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2083 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1888 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C