اویغور مسلمانوں سے متعلق پالیسی چین کا اندرونی معاملہ ہے، فلسطینی رہنما محمود عباس
👁️ 48 بار دیکھا گیا
اویغور مسلمانوں سے متعلق پالیسی چین کا اندرونی معاملہ ہے، فلسطینی رہنما محمود عباس
بیجنگ (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) فلسطینی رہنما محمود عباس نے جمعہ کو چین کا چار روزہ دورہ مکمل کیا ہے، جس کا مقصد اقتصادی امداد کا حصول اور سنکیانگ کے شمال مغربی علاقے میں مسلم اقلیتوں کے خلاف بیجنگ کی پالیسیوں کی حمایت کا اظہار کرنا تھا۔
Chinese President #XiJinping held talks with Palestinian President #MahmoudAbbas in Beijing on Wednesday. The two leaders announced the establishment of a strategic partnership between #China and #Palestine.
Read full: https://t.co/SefKZPinZP pic.twitter.com/kb8HFo1VXc— Voice of the People (@VoiceofPD) June 15, 2023
اپنے چار روزہ دورے کے دوران عباس نے چینی صدر اور حکمران کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ اس کے بعد رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں بیجنگ کی ملکی اور خارجہ پالیسیوں کی توثیق کی گئی اور انسانی حقوق کے مغربی تصورات کو مسترد کیا گیا۔
بیان میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سنکیانگ میں مسلمانوں کے حوالے سے چین کی پالیسی کا، ‘انسانی حقوق سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کا مقصد انتہا پسندی کو ختم کرنا اور دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کی مخالفت کرنا ہے۔”
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ، فلسطین، سنکیانگ کے مسئلے کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لئے استعمال کرنے کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
چین پر الزام ہے کہ وہ اویغور مسلم آبادی کا قتل عام کر رہا ہے اور ان سے جبری مشقت لیتا ہے۔ چین ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔
چین نے سنکیانگ کے مسلم اقلیت سے مبینہ ناروا سلوک پر بیرونی دنیا کی تنقید کا مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور مہم چلا رکھی ہے، اور ، عرب ریاستوں نے مسلمانوں کے ساتھ بیجنگ کے سلوک پر کبھی کھل کر تشویش کا اظہار نہیں کیا۔
چین کا کہنا ہے کہ انتہائی حفاظت والے مراکز کے وسیع پیمانے پر قائم کمپلیکس کا مقصد حب الوطنی کو ابھارنا، انٹرنیٹ پر پھیلی بنیاد پرستی کو ختم کرنا اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا تھا – اور اب اسے بند کر دیا گیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ بہت سے مراکز کو جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔چین میں ویغور مسلمان آبادی کا دو فیصد ہیں۔
سنکیانگ میں اویغور
سنہ 2017 سے چینی حکومت نے سنکیانگ میں اسلامی شدت پسندوں کے خلاف مہم کے تحت اویغور مسلمانوں پر مبینہ پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ چین پر الزام ہے کہ اُس نے نسل کشی، ریپ، نس بندی اور جبری مزدوری جیسی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی ہیں اور دس لاکھ سے زائد افراد کو ‘تعلیمِ نو’ کے مراکز میں قید کیا ہے۔
چین اپنے صوبے سنکیانگ میں بدامنی کے لیے علیحدگی پسندوں اور اسلامی عسکریت پسندوں کو ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔ چینی حکومت کا موقف ہے کہ وہ علیحدگی پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔
چین سنکیانگ میں حراستی کیمپوں کے وجود سے بھی انکار کرتا ہے لیکن یہ ضرور تسلیم کرتا ہے کہ وہاں ‘پیشہ ورانہ تربیت’ دی جاتی ہے۔
اویغور کون ہیں؟
سنکیانگ چین کے انتہائی مغرب میں واقع رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے۔ اِس کی سرحدیں پاکستان، انڈیا، افغانستان اور منگولیا سمیت کئی ممالک سے ملتی ہیں۔ یہاں کی دو کروڑ ساٹھ لاکھ آبادی کا تقریباً نصف اویغور افراد پر مشتمل ہے۔
اویغور قبیلے کے لوگ ترکی النسل مسلمان ہیں جو خود کو ثقافتی اور نسلی طور پر وسط ایشیائی علاقوں سے قریب تر دیکھتے ہیں۔ اویغوروں کا دعوی ہے کہ اُن کا کلچر، رسم و رواج اور رہن سہن چینیوں سے بالکل مختلف ہے۔
آج پاکستان کے علاوہ اویغور افغانستان، وسطی ایشیائی ریاستوں، ترکی، امریکہ، یورپ اور آسٹریلیا میں بڑی تعداد میں آباد ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C