آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، قومی ٹیم کی پانچویں پوزیشن، امام الحق اور شاہین آفریدی کی ترقی
👁️ 145 بار دیکھا گیا
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، قومی ٹیم کی پانچویں پوزیشن، امام الحق اور شاہین آفریدی کی ترقی
دبئی (ڈیلی اردو) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی ریکنگ جاری کردی جس میں قومی ٹیم پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی جبکہ شاہین آفریدی اور امام الحق کی ترقی ہوئی۔
رینکنگ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم نے اپنی کاردکردگی کی بنیاد پر پانچویں پوزیشن برقرار رکھی جبکہ فخر زمان گیارہویں سے 2 درجے ترقی کے بعد نویں اور امام الحق 9 درجے ترقی کے بعد سولہویں نمبر پر آگئے۔ گزشتہ دونوں کھلاڑی بالترتیب گیارہویں اور پچیسویں نمبر پر تھے۔
قومی کرکٹ ٹیم کا کوئی بھی باؤلر ٹاپ تین میں جگہ نہ بنا سکا جبکہ حسن علی 2 درجے تنزلی کے بعد رینکنگ میں چودہویں نمبر پر پہنچ گئے اسی طرح آل راؤنڈز کی فہرست میں محمد حفیظ نے چوتھی پوزیشن پر مستحکم رہے۔
باؤلنگ آئی سی سی کی مجموعی رینکنگ کے مطابق باؤلنگ میں بھارت کے باؤلر جسپریٹ بومرا پہلے، افغانستان کے راشد خان دوسرے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی رینکنگ میں 7 درجے بہتری ہوئی جس کے بعد وہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی رینکنگ میں 38 درجے بہتری آئی ہے، انہوں نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف 6 وکٹیں حاصل کیں اور رینکنگ میں 74 ویں نمبر پر آ گئے۔
اسی طرح بلے بازوں میں ویرات کوہلی پہلی پوزیشن پر براجمان رہے جبکہ دوسرے نمبر پر روہت شرما، راس ٹیلر تیسرے اور انگلینڈ کے جوئے روٹ چوتھے نمبر پر رہے۔
مجموعی طور پر پاکستان کے امام الحق، ایم ایس دھونی، بیورن ہینڈرکس کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔
امام الحق کیرئیر 9 درجے بہتری کے بعد ون ڈے رینکنگ میں 16 ویں نمبر پر آگئے، انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 271 رنز اسکور کیے۔
آل راؤنڈر کیٹگری میں افغانستان کے راشد خان نے پہلی پوزیشن جبکہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن نے دوسری، افغانستان کے محمد نبی نے تیسری، پاکستان کے محمد حفیظ نے چوتھی جبکہ معین علی نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
ٹیموں کے اعتبار سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی فہرست میں انگلینڈ پہلے، بھارت دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے جبکہ پاکستان کی ٹیمیں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C