کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو اس لئےحراست میں لیا گیا کہ بھارتی طیارے انہیں اڑا نہ دیں: بلاول بھٹو
👁️ 122 بار دیکھا گیا
کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو اس لئےحراست میں لیا گیا کہ بھارتی طیارے انہیں اڑا نہ دیں: بلاول بھٹو
اسلام آباد (ڈیلی اردو) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے بلاوجہ گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، میں نے احتجاج کی کوئی کال نہیں دی تھی جب ظلم ہوتا ہے تو پیپلزپارٹی کے کارکن آواز اٹھاتے ہیں۔
تحریک انصاف نے اسلام آباد کو 200 دن کیلیے یرغمال بنا رکھا تھا آج وہ پارٹی چند گھنٹے بھی پیپلز پارٹی کےکارکنوں کوبرداشت نہیں کرسکی، پر امن کارکنوں کیخلاف حکومت کے اقدامات غیر ضروری تھے۔
نئے پاکستان میں اس وقت جو ہو رہا ہے اس کی مذمت کرتا ہوں مجھ پر کیس اس وقت کا ہےجب میری عمر ایک سال سے بھی کم تھی۔
سابق چیف جسٹس نےکہا تھا کہ میں بے قصور ہوں لیکن فیصلےمیں یہ نہیں تھا، بینک اکاونٹس کا تعلق کراچی سے ہے لیکن دانستہ طورپر کیس کو راولپنڈی منتقل کیاگیا
جن پیپلزپارٹی کےکارکنوں کو آج گرفتار کیا گیا ہے انکو فوری رہا کیا جائے, میں مطالبہ کر رہا ہوں کہ حکومت کالعدم تنظیموں کےخلاف کارروائی کریں، ہمیں بلایا ہے تو دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کو بھی بلائیں، ہمت ہے تو احسان اللہ احسان کو بلائیں گے؟ حکومت نے بلیک میلنگ جاری رکھی تو حالات کی ذمے دار حکومت ہوگی۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہمیں نیب میں بلاتے ہو اگر ہمت ہے تو احسان اللہ احسان کو بھی طلب کریں؟ اگر ہمت ہے تو کالعدم تنظیموں کی قیادت کو طلب کریں؟ اگر ہمت ہے تو دہشت گردی کی معاونت کرنے والوں پر جے آئی ٹی بنا دیں؟ اگر ہمت ہے تو بے نامی وزیراعظم اور پچھلے الیکشن پہ ذرا جے آئی ٹی بنا دیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو اس لئے حراست میں لیا گیا کہ بھارتی طیارے انہیں اڑا نہ دیں۔ حکومت کیسے کالعدم جماعتوں کی حمایت کرنے والوں کو اپنی کابینہ میں شامل کرسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم کالعدم تنظیموں کے خلاف بات کرتے ہیں تو ہمیں نوٹس ملتے ہیں لیکن ہم ان نوٹسز سے نہیں ڈرتے کیونکہ ہم بے نظیر کے جیالے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کےخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 286 بار دیکھا گیا
امریکی طیاروں نے ایک بار پھر ایران میں فضائی حملے کیے، پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائیاں
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، چھٹی پر آیا پولیس اہلکار ہلاک
03/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
جزوی جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری
03/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
بنوں: دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پشاور میں دھماکا
03/June/2026 👁️ 276 بار دیکھا گیا
لبنان میں طویل المدتی اسرائیلی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، فرانس
03/June/2026 👁️ 481 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C