ایبٹ آباد: جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی غداری کیس میں ضمانت منظور
👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایبٹ آباد: جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی غداری کیس میں ضمانت منظور
ایبٹ آباد (ڈیلی اردو) پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد سرکٹ بینچ نے غداری کیس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا۔
جسٹس شکیل احمد نے مفتی کفایت اللہ کو ضمانت کے عوض 5 لاکھ مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
صحافیوں سے گفتگو میں مفتی کفایت اللہ کے وکیل بلال خان نے بتایا کہ قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد ان کے موکل کو پیر تک رہا کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما کے وکلا محمد بلال خان، کامران مرتاز اور احمد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ سرکاری وکیل ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل راجہ زبیر اور اسسٹنٹ جنرل سردار محمد آصف بھی پیش ہوئے۔
مانسہرہ پولیس نے مفتی کفایت اللہ کو 14 اپریل 2021 کو گرفتار کیا تھا، ان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 503، 505، 506، 21 اے ، 124 اے، 131 اے اور 153 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
وکیل بلال خان نے کہا کہ ان کے موکل کفایت اللہ کو اس سے قبل ضمانت کے لیے مانسہرہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کے پاس بھیجا گیا لیکن ضمانت نہیں ہوسکی، کیونکہ سی ٹی ڈی نے مقدمے میں غداری کی دفعات شامل کی ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ مفتی کفایت اللہ کو نجی ٹیلی ویژن کے شو پر ریاستی اداروں کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر غداری کے الزام میں گرفتار کیا جائے۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد مفتی کفایت اللہ روپوش ہوگئے تھے، تاہم منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
جیل انتظامیہ کی جانب سے آنکھوں کے علاج کے لیے ہسپتال جانے کی اجازت نہ دینے پر جے یو آئی (ایف) کے رہنما نے گزشتہ ہفتے بھوک ہڑتال بھی کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C