06/May/2026

ایران آبنائے ہرمز کھولے ورنہ پہلے سے بھی شدید بمباری، امریکی صدر ٹرمپ

👁️ 195 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران آبنائے ہرمز کھولے ورنہ پہلے سے بھی شدید بمباری، امریکی صدر ٹرمپ

ایران آبنائے ہرمز کھولے ورنہ پہلے سے بھی شدید بمباری، امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہ کھولا، تو اسے ماضی قریب کے مقابلے میں زیادہ شدید امریکی بمباری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ صدر ٹرمپ کا یہ تازہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ معاہدے کی طرف پیش رفت کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

 

ایرانی خبر رساں ادارے اسنا نے ملکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بدھ کے روز بتایا کہ تہران واشنگٹن کی جانب سے بھجوائی گئی نئی جنگ بندی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے اور اس پر اپنا رد عمل اس تنازعے میں ثالثی کرنے والے اپنے ہمسایہ ملک پاکستان کے ذریعے امریکہ تک پہنچائے گا۔

 

صدر ٹرمپ نے آج بروز  بدھ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے اور تیل اور گیس کی ترسیل بھی بحال ہو سکتی ہے، تاہم یہ سب کچھ ایران کی جانب سے اسے تجویز کردہ معاہدہ قبول کر لینے سے مشروط ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران نے اتفاق نہ کیا تو بمباری دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

 

امریکی صدر کا یہ بیان اپنے وقت کے لحاظ سے اس لیے بھی اہم ہے کہ  بدھ کے روز ہی چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ساتھ بیجنگ میں ملاقات کے بعد ایران جنگ میں فوری اور جامع جنگ بندی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کو اس تنازعے پر گہری تشویش ہے اور صرف مذاکرات ہی اس مسئلے کا حل ہیں۔

 

چین کے ایران کے ساتھ قریبی معاشی اور سیاسی تعلقات اسے ایک اہم کردار دیتے ہیں، جبکہ واشنگٹن بیجنگ پر زور دے رہا ہے کہ وہ تہران کو آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دینے پر آمادہ کرے۔

 

ادھر صدر ٹرمپ نے عالمی وقت کے مطابق منگل کی رات اعلان کیا تھا کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں پھنسے تجارتی بحری جہازوں کی رہنمائی کے لیے شروع کیے گئے’پروجیکٹ فریڈم‘ کو اس لیے عارضی طور پر روک رہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے امکانات کو پرکھا جا سکے۔ 

 

اگرچہ اس تنازعے میں فائر بندی بڑی حد تک برقرار ہے، تاہم پیر کے روز اس سمندری راستے کو کھلوانے کی امریکی کوششوں کے دوران جھڑپوں کی رپورٹیں بھی ملی تھیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C