ایران: جنگ سے متاثرہ جوہری مقامات کے معائنے کی اپیل مسترد
👁️ 292 بار دیکھا گیا
ایران: جنگ سے متاثرہ جوہری مقامات کے معائنے کی اپیل مسترد
تہران (ڈیلی اردو/تسنیم نیوز/ڈی پی اے) تہران نے اقوام متحدہ کے نگران ادارے کی جانب سے جوہری تنصیبات کے معائنے کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ پہلے جنگ کے بعد درپیش دیگر مسائل کا تعین کیا جائے۔
اسرائیل کے دعوے کے مطابق، جنگ کے دوران امریکہ نے ایران کی بعض جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی، جس کے بعد ایران نے فوری طور پر معائنے کی درخواست مسترد کر دی۔
ایران نے امریکہ کے حملوں سے متاثرہ اپنی جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کو "جنگ کے بعد کی صورتحال" میں فوجی حملوں سے متاثرہ مقامات تک رسائی سے متعلق اصول کی وضاحت کرنی چاہیے۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق، بدھ کے روز تہران میں کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ جب تک بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) اس طرح کے دوروں کے لیے کوئی واضح فریم ورک تیار نہیں کر لیتی، اس وقت تک تہران ان تنصیبات کے معائنے کی اجازت نہیں دے گا، جنہیں امریکہ نے نشانہ بنایا تھا۔
اسلامی نے کہا، “اگر جنگ کے بعد کی صورت حال کے لیے کوئی طے شدہ طریقہ کار موجود ہیں، تو ایجنسی کو اس کا اعلان کرنا چاہیے تاکہ ہم اس کے مطابق عمل کر سکیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ تہران نے آئی اے ای اے کو اپنے موقف سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے معاملات، جن میں بین الاقوامی تحفظات کے زیر نگرانی جوہری تنصیبات کو فوجی حملے کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ان کے لیے قوانین "وضع ہونے کے ساتھ ہی ضابطہ بندی" کی جانی چاہیے۔
تہران پر مغربی طاقتوں کا دباؤ ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے معائنہ کاروں کو ان متاثرہ تنصیبات میں جانے کی اجازت دے۔
واضح رہے کہ جون میں اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران امریکی فوج نے گولہ بارود کا استعمال کرتے ہوئے تین بڑی ایرانی جوہری تنصیبات، جن میں فردو، نطانز اور اصفہان شامل ہیں، پر بمباری کی تھی۔ ایران کی وزارت صحت کے مطابق ان حملوں کے دوران 430 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے۔
امریکی حملوں کے بعد ایران نے ملک میں تعینات آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو ملک سے نکال دیا اور ایجنسی پر حملوں کی مذمت نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ جنگ کے بعد، ایران نے اپنے جوہری مقامات تک اقوام متحدہ کے جوہری نگران کے معائنہ کاروں کی رسائی کو سختی سے روک رکھا ہے۔
فریم ورک کی ضرورت پر زور
کچھ روز پہلے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی برطانوی میگزین دی اکانومسٹ کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ “ہمیں ان تنصیبات کا معائنہ کرنے کے طریقہ کار یا فریم ورک کی ضرورت ہے۔”
ایرانی اعلیٰ سفارت کار کا کہنا تھا کہ "حفاظتی اور سلامتی کے خطرات ہیں؛ نہ پھٹنے والے ہتھیار، میزائل وغیرہ کے رسک کے ساتھ ہی، تابکاری کا بھی خطرہ ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو امریکہ کی جانب سے ایسے حملوں کی دھمکیاں مل رہی ہیں کہ اگر کوئی ان تنصیبات کے قریب پہنچا، تو اسے نشانہ بنایا جائے گا۔
جنیوا کنونشنز کے مطابق "خطرناک اشیا پر مشتمل تنصیبات، جیسے ڈیم، ڈائکس اور جوہری بجلی پیدا کرنے والے اسٹیشن" پر حملوں کی ممانعت ہے۔
اسلامی نے کہا کہ اگر آئی اے ای اے ایسے محفوظ جوہری مقامات کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت کرتا ہے یا اسے برداشت کرتا ہے تو اسے ایسا واضح طور پر کہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا، “لیکن اگر اس طرح کے حملوں کی اجازت نہیں ہے، تو اسے اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔ اور مذمت کرنے کے بعد جنگ کے بعد کی جو صورتحال بنتی ہے، اس کو واضح کیا جانا چاہیے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ہونے سے پہلے معائنے کی اجازت دینے کے لیے ایران "سیاسی اور نفسیاتی دباؤ" کو قبول نہیں کرے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C