ایران جنگ: پاکستان اور لبنان کی فوجی سربراہان میں اہم ملاقات
👁️ 180 بار دیکھا گیا
ایران جنگ: پاکستان اور لبنان کی فوجی سربراہان میں اہم ملاقات
راولہنڈی (ڈیلی اردو) مشرق وسطیٰ کے بحران کے خاتمے کے لیے کئی ہفتوں سے معاہدہ طے کرانے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن ایران اور امریکہ دونوں نے سخت مؤقف اختیار کر رکھا ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری کشیدگی بھی ایک اہم مسئلہ بنی ہوئی ہے۔
اسی تناظر میں لبنان کے آرمی چیف جنرل روڈولف ہائیکل منگل کے روز پاکستان پہنچے ، جہاں انہوں نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، جو ایران-امریکہ مذاکرات میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ ملاقات ایران-امریکہ تنازع کے تناظر میں اہم سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ پاکستان اس معاملے میں کلیدی ثالثی کردار ادا کر رہا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دونوں فوجی سربراہوں نے خطے میں بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور دوطرفہ عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا نیز دونوں کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
راولپنڈی میں ملاقات سے قبل لبنانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل روڈولف ہائیکل کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لبنانی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پاکستان فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔
ادھر لبنان میں جاری حملے گزشتہ کئی ہفتوں سے جنگ کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کی جاری کوششوں کا ایک اہم نکتہ بن چکا ہے۔
جنرل ہائیکل کے دورے کے دوران بھی لڑائی میں مزید شدت دیکھنے میں آئی، اگرچہ ایران اور اسرائیل دونوں نے پیر کے روز اشارہ دیا تھا کہ انہوں نے جھڑپیں روک دی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، جو امن مذاکرات کی سست رفتار پیش رفت پر مایوسی کا اظہار کر چکے ہیں، نے منگل کو کہا کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات ’’آخری مراحل‘‘ میں داخل ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C