ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
👁️ 806 بار دیکھا گیا
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
تہران (ڈیلی اردو) امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملے میں ہلاک کیے گئے ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اتوار کے روز تہران میں ادا کی گئی، جس میں ان کے تین بیٹے میثم، مسعود اور مصطفیٰ خامنہ ای نے شرکت کی، تاہم ان کے جانشین اور چوتھے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای تقریب میں موجود نہیں تھے۔
سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تصاویر میں میثم، مسعود اور مصطفیٰ خامنہ ای کو تہران کی امام خمینی گرینڈ مصلیٰ کے وسیع صحن میں اپنے والد کے تابوت کے سامنے پہلی صف میں نمازِ جنازہ ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ مجتبیٰ خامنہ ای کسی مرحلے پر بھی دکھائی نہیں دیے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق نمازِ جنازہ تین مراحل میں ادا کی گئی۔ پہلے مرحلے میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، دوسرے مرحلے میں ان کی بیٹی بشریٰ خامنہ ای، داماد مصباح الہدیٰ باقری اور بہو زہرا حداد عادل کی نمازِ جنازہ ہوئی، جبکہ تیسرے مرحلے میں ان کی 14 ماہ کی نواسی زہرا محمدی کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔
نمازِ جنازہ کے بعد تقریب کے منتظمین نے شرکاء سے آیت اللہ علی خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے اور انتقام کے نعرے لگوائے۔
ایرانی حکومت نے سابق سپریم لیڈر کی تدفین کے سلسلے میں ایک ہفتے پر محیط سوگواری اور جنازے کی تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔ حکام کے مطابق میت کو عراق کے مقدس شیعہ مقامات پر بھی لے جایا جائے گا، جس کے بعد انہیں ایران میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
اس سے قبل سینئر ایرانی حکام اور غیر ملکی شخصیات کو تعزیت کا موقع فراہم کرنے کے لیے آیت اللہ علی خامنہ ای کا تابوت ایک روز تک اندرونی ہال میں رکھا گیا، بعد ازاں اسے عوامی دیدار کے لیے گرینڈ مصلیٰ کے صحن میں منتقل کر دیا گیا۔ ان کے ساتھ ان کی بیٹی، داماد، بہو اور نواسی کے تابوت بھی رکھے گئے تھے۔
مجتبیٰ خامنہ ای کی عدم موجودگی ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنی۔ وہ اپنے والد کی ہلاکت کے بعد ایران کے نئے سپریم لیڈر مقرر کیے گئے تھے، تاہم جنگ کے آغاز سے اب تک نہ تو ان کی کوئی نئی عوامی تصویر یا ویڈیو جاری کی گئی ہے اور نہ ہی وہ کسی عوامی تقریب میں نظر آئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے دوران، جن میں آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے خاندان کے متعدد افراد ہلاک ہوئے، مجتبیٰ خامنہ ای بھی زخمی ہوئے تھے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں ان کے چہرے کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ایک یا دونوں ٹانگوں پر بھی سنگین چوٹیں آئیں۔
یاد رہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے مجتبیٰ خامنہ ای کو عوامی سطح پر نہیں دیکھا گیا نہ ہی ان کی کوئی آڈیو یا ویڈیو جاری نہیں کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 328 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 199 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8948 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4790 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3562 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2760 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2554 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2310 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C