ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
👁️ 565 بار دیکھا گیا
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
تہران (ڈیلی اردو) ایران کے دارالحکومت تہران میں سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے ہمراہ ہلاک ہونے والے اہل خانہ کے سوگ میں قومی سطح پر تقریبات جاری ہے۔
علی خامنہ ای کو ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ کے آغاز میں ایک فضائی حملے میں ہلاک کیا گیا تھا۔
اس سلسلے میں ہفتے کی صبح سویرے سے ہی بڑی تعداد میں شہری دارالحکومت تہران میں گرینڈ مصلیٰ مسجد پہنچنا شروع ہوئے، جہاں آیت اللہ خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کے تابوت عوامی دیدار کے لیے رکھے گئے ہیں۔ سرکاری ٹی وی پر اس تقریب کی براہ راست نشریات بھی جاری ہیں۔
تہران میں یہ سوگواری تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی۔ اس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو قم اور بعد ازاں عراق منتقل کیا جائے گا، جہاں سے تدفین کے لیے انہیں ان کے آبائی شہر مشہد لے جایا جائے گا۔
آیت اللہ علی خامنہ ای 86 برس کی عمر میں 28 فروری کو تہران میں امریکی و اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔ ان کی ہلاکت کے بعد ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان کئی ہفتوں تک شدید لڑائی جاری رہی، جس میں ایرانی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ سمیت خطے میں موجود دیگر مسلح گروہ بھی شریک ہوئے۔ بعد ازاں اپریل کے آغاز میں امریکی اور ایرانی نمائندوں کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوا۔
سپریم لیڈر کی حیثیت سے آیت اللہ خامنہ ای ایران کی اعلیٰ ترین سیاسی اور مذہبی شخصیت تھے اور تمام اہم فیصلوں کا حتمی اختیار انہی کے پاس تھا۔
مبصرین کی نظریں اس بات پر بھی مرکوز ہیں کہ آیا ان تقریبات میں ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای شرکت کرتے ہیں یا نہیں، جنہیں اپنے والد کی وفات کے بعد ایران کا نیا سپریم لیڈر مقرر کیا گیا تھا۔ مجتبیٰ خامنہ ای اس حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے جس میں ان کے والد سمیت دیگر پانچ افراد ہلاک ہوئے، اور تقرری کے بعد سے وہ عوامی سطح پر نظر نہیں آئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد اور دیگر اہل خانہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کریں گے، جبکہ بعض رپورٹس میں اس کی وجہ سکیورٹی خدشات بتائی گئی ہے۔
خامنہ ای اور انکی خاندان کی نمازِ جنازہ مختلف شہروں میں مرجع تقلید (شیعہ مسلک کے وہ علماء جن کی پیروی کی جاتی ہے) کی امامت میں ادا کی جا رہی ہے۔
جعفر سبحانی تبریزی تہران میں، ناصر مکارم شیرازی قم میں اور حسین نوری ہمدانی مشہد میں نمازِ جنازہ کی امامت کر رہے ہیں۔
ایران کی سرکاری میڈیا کے مطابق جنازے کے انتظامی سیکریٹری علی اکبر نے کہا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی شرکت کا فیصلہ خاندان کے اختیار میں ہے اور کسی بھی حتمی اعلان کی صورت میں اس کا باضابطہ اعلان ان کے دفتر سے کیا جائے گا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان، اسپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی فوج کے اعلیٰ حکام نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔
مختلف ممالک سے آئے ہوئے وفود نے بھی سابق سپریم لیڈر کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جبکہ درجنوں ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای دیگر کے ساتھ ہلاک ہوگئے تھے، جس کے بعد ایران نے ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کیا۔
یاد رہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے مجتبیٰ خامنہ ای کو عوامی سطح پر نہیں دیکھا گیا نہ ہی ان کی کوئی آڈیو یا ویڈیو جاری نہیں کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 8 زخمی
16/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
کوہاٹ پولیس لائنز خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، لکی مروت میں مبینہ سہولت کار کمانڈر ہلاک
16/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C