ایران میں امریکہ–اسرائیل جنگ کے دوران 3,300 سے زائد افراد ہلاک
👁️ 275 بار دیکھا گیا
ایران میں امریکہ–اسرائیل جنگ کے دوران 3,300 سے زائد افراد ہلاک
تہران (ڈیلی اردو) ایران نے پیر 20 اپریل کے روز اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ جاری اپنی جنگ میں ہلاکتوں کی ایک نئی تعداد جاری کی، جس کے مطابق ایران میں اب تک کم از کم 3,375 افراد اس تنازعے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ تعداد ایران کی فورینزک میڈیسن کی ملکی تنظیم کے سربراہ عباس مسجدی نے جاری کی۔
ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان اور دیگر ذرائع کے مطابق مسجدی نے پیر کے روز بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے صرف چار افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔
انہوں نے ان ہلاکتوں کی تفصیل شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان الگ الگ بیان نہیں کی، بلکہ صرف یہ بتایا کہ 2,875 مرد اور 496 خواتین ہلاک ہوئیں۔
مسجدی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 383 بچے بھی شامل ہیں، جن کی عمریں 18 سال یا اس سے کم تھیں۔
ان اعداد و شمار میں مارے جانے والے ایرانی سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا، تاہم یہ بات واضح ہے کہ ان میں اس لیے بڑی تعداد ملکی سکیورٹی فورسز کے ارکان کی بھی ہو سکتی ہے، کیونکہ امریکہ اور اسرائیل نے موجودہ جنگ بندی سے پہلے تک ایران میں فوجی اڈوں اور اسلحے کے گوداموں کو شدید بمباری کا نشانہ بنایا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C