ایران میں بہائیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، ہیومن رائٹس واچ
👁️ 111 بار دیکھا گیا
ایران میں بہائیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، ہیومن رائٹس واچ
نیو یارک (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی ڈبلیو) حقوق انسانی کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) کا کہنا ہے کہ سن 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے ایرانی حکام کی جانب سے بہائی اقلیت پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے۔ جوکہ انسانیت کے خلاف جرم کے مترادف ہے۔
نیویارک سے سرگرم ایچ آر ڈبلیو نے پیر کے روز کہا کہ بہائی ایران کی سب سے بڑی غیر مسلم اقلیت ہے۔ اسے سن 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے ہی ملک میں جبر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس میں من مانی گرفتاریاں، جائیداد کی ضبطی، اسکول اور ملازمت کے مواقع پر پابندیاں حتی کہ باوقار انداز میں تدفین کے حقوق سے محرومی بھی شامل ہے۔
ایچ آر ڈبلیو نے کہا،”حکام کی جانب سے کئی دہائیوں سے جاری منظم جبر کا مجموعی اثر بہائیوں کے بنیادی حقوق کی جان بوجھ کر شدید محرومی کی صورت میں اجاگر ہو رہا ہے اور یہ ظلم انسانیت کے خلاف جرم کے مترادف ہے۔”
انسانی حقوق کی اس تنظیم کا استدلال ہے کہ یہ معاملہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ جس کا قانون قومی، مذہبی یا نسلی بنیادوں پر بین الاقوامی قانون کے برخلاف بنیادی حقوق سے جان بوجھ کر اور شدید محرومی کو ظلم و ستم قرار دیتا ہے۔
ایچ آر ڈبلیو نے کہا کہ اگرچہ بہائیوں کے خلاف ظلم و ستم کی شدت کی نوعیت مختلف اوقات میں مختلف رہی ہے”لیکن اس فرقے پر ظلم و ستم بدستور جاری ہے، جو بہائیوں کی نجی اور عوامی زندگی کے تقریباً تمام پہلووں کو متاثر کر رہا ہے۔”
اس میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ، “بہائی عقیدے کے ماننے والوں کے خلاف شدید دشمنی رکھتی ہے اور اقلیتوں پر جبر ایرانی قانون میں شامل ہے اور یہ سرکاری پالیسی ہے۔”
ایران پر دباو ڈالنے کی ضرورت ہے
ہیومن رائٹس واچ کے مشرق وسطیٰ کے ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل پیج نے کہا، “ایرانی حکام بہائیوں کو ان کی زندگی کے ہر پہلوں میں ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرتے ہیں، ان کے عمل کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک مذہبی گروہ سے تعلق رکھنے کی وجہ سے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “انسانیت کے خلاف اس جرم کو ختم کرنے کے لیے ایران پر بین الاقوامی دباؤ بڑھانا انتہائی ضروری ہے۔”
غالباً یہ پہلا موقع ہے جب کسی سرکردہ بین الاقوامی تنظیم نے بہائیوں کے ساتھ ایران کے سلوک کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔
دیگر اقلیتوں کے برعکس ایرانی آئین میں بہائیوں کے عقیدے کو تسلیم نہیں کیا گیا ہے اور پارلیمنٹ میں ان کے لیے کوئی نشست مخصوص نہیں ہے۔
ایران میں کتنے بہائی ہیں؟
ایسا کوئی سرکاری اعداد و شمار موجود نہیں ہے جس سے پتہ چل سکے کہ ایران میں بہائیوں کی تعداد کتنی ہے لیکن انسانی حقوق کے کارکنوں کا خیال ہے کہ ان کی تعداد کئی لاکھ ہوسکتی ہے۔ بہائی عقیدہ نسبتاً نیا توحیدی مذہب ہے، جس کی روحانی جڑیں انیسویں صدی کے اوائل سے ایران میں ہیں۔
ایچ آر ڈبلیو کا کہنا ہے کہ ایران نے ایک مذہبی اقلیت کے طور پر بہائی کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ بہائیوں کو آزادانہ طور پر حتی کہ نجی طور پر بھی عبادت کرنے سے روکا جاتا ہے۔
وہ وقتاً فوقتاً ریاستی حمایت یافتہ نفرت انگیز مہم کا ہدف بھی بنتے رہے ہیں۔ انٹیلی جنس اور عدالتی حکام بہائیوں کے گھروں پر اکثر چھاپے مارتے ہیں، ان کا سامان ضبط کرتے ہیں اور انہیں گرفتار یا پوچھ گچھ کے لیے طلب کرتے ہیں۔
معروف بہائی شخصیت 71 سالہ شاعرہ مہوش ثابت اور 61 سالہ فریبہ کمال آبادی کو جولائی 2022 میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ دس سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
ایچ آر ڈبلیو کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام”بہائی نام والے طلبہ کو یونیورسٹیوں میں داخلے سے منظم طور پر روکتے رہے ہیں، جب کہ بیشتر سرکاری شعبوں میں ملازمت کے دروازے ان پر بند ہیں۔ حتی کہ موت ہونے کے بعد بھی مقامی حکام تدفین کے عمل میں مداخلت کرتے ہیں اور بہائیوں کو اپنے پیاروں کو بہائی قبرستانوں میں تدفین کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہیں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں تجارتی و سرحدی اہداف پر حملے، چاغی میں پانچ گیس باؤزر نذرآتش، واشک میں اماراتی شیوخ کے فارم ہاؤس پر دھاوا
27/July/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس نے 83 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی
27/July/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت: ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں چھٹی پر آئے ایف سی اہلکار ہلاک
27/July/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد
27/July/2026 👁️ 245 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 262 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 334 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8982 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4861 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3730 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3603 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2587 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2337 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C