ایران میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی، انسانی حقوق کے کارکن
👁️ 247 بار دیکھا گیا
ایران میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی، انسانی حقوق کے کارکن
نیو یارک (ڈیلی اردو) انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ریاستی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
امریکی تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس نیوز ایجنسی کے مطابق یہ تعداد ایران میں گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران کسی بھی احتجاج کے دوران ہونے والی ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ حالیہ تشدد نے 1979 کے اسلامی انقلاب کے دوران پیدا ہونے والے حالات کی یاد تازہ کر دی ہے۔
یہ مظاہرے 28 دسمبر کو ابتر معاشی صورتحال اور مہنگائی کے خلاف عوامی غم و غصے کے نتیجے میں شروع ہوئے، تاہم دیکھتے ہی دیکھتے ایک ملک گیر عوامی تحریک میں تبدیل ہو گئے۔ اب یہ احتجاج ایران کی مذہبی حکومت اور 86 سالہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکا ہے۔
ایران میں مظاہرین کے خلاف خونریز کریک ڈاؤن کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دباؤ بڑھنے کا امکان ہے کہ وہ ایران کے پرامن مظاہرین کے تحفظ کے لیے فوجی مداخلت کریں۔ اہم بات یہ ہے کہ صدر ٹرمپ اس حوالے سے ایران کو پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں۔
دریں اثنا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ رابطہ برقرار ہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان اختلافات بدستور شدید ہیں۔ انہوں نے امریکی دھمکیوں کو ’’ناقابل قبول‘‘ قرار دیا۔
انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق گزشتہ تقریباً دو ہفتوں سے جاری مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والوں میں 1,847 مظاہرین، 135 حکومتی اہلکار، نو بچے اور نو عام شہری شامل ہیں، جبکہ گرفتار کیے گئے افراد کی تعداد 16,700 سے تجاوز کر چکی ہے۔
نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس ان ہلاکتوں کے اعداد و شمار کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکی، جبکہ ایرانی حکومت کی جانب سے اب تک کوئی سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔
دریں اثنا ایران میں حکومت کی حمایت میں بھی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پیر کے روز حکومت کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں لاکھوں افراد کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا،
’’یہ امریکی سیاستدانوں کے لیے انتباہ ہے کہ دھوکہ دہی بند کریں اور غداروں پر بھروسہ نہ کریں۔ ایرانی قوم مضبوط ہے اور اپنے دشمن سے باخبر ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C