ایران نواز حوثی باغیوں کا اسرائیل میں غیرملکیوں کو انخلاء کا الٹی میٹم، میزائل حملوں کی دھمکی
👁️ 278 بار دیکھا گیا
ایران نواز حوثی باغیوں کا اسرائیل میں غیرملکیوں کو انخلاء کا الٹی میٹم، میزائل حملوں کی دھمکی
صنعا + تل ابیب (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) یمن میں متحرک ایران نواز حوثی باغیوں نے اسرائیل میں موجود غیرملکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ حوثی عسکری ترجمان یحییٰ ساری نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ “ابھی بھی وقت ہے، اسے ضائع نہ کریں”، کیونکہ ان کے میزائل جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور مختلف وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کی مسلح افواج کی جانب سے اسرائیل میں موجود غیرملکی شہریوں، کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو سخت وارننگ جاری کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے لیے اسرائیل میں صورتحال اب مزید محفوظ نہیں رہی۔
حوثی عسکری ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے داغے گئے میزائلوں کو اسرائیلی دفاعی نظام روکنے کی کوشش کرے گا، تو یہ میزائل متبادل اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہمارے میزائل صیہونیوں کے دفاعی نظام کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور ہر صیہونی کو یوں محسوس ہوگا کہ میزائل اس کے سر پر گر رہا ہے۔”
یحییٰ ساری نے مزید کہا کہ جب تک غزہ پر اسرائیلی بمباری اور جارحیت کا خاتمہ نہیں ہوتا، میزائل حملے جاری رہیں گے۔ ترجمان نے اسرائیلی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “تم نیتن یاہو کی پالیسیوں کا خمیازہ صرف پناہ گاہوں میں چھپ کر بھگتو گے”۔
اس بیان نے اسرائیل میں موجود غیرملکی اداروں میں ممکنہ طور پر تشویش کی فضا پیدا کر دی ہے، جبکہ اسرائیلی حکام کی جانب سے تاحال اس پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C