ایران نے 60 فیصد افزودہ یورینیم کی تیاری شروع کردی
👁️ 127 بار دیکھا گیا
ایران نے 60 فیصد افزودہ یورینیم کی تیاری شروع کردی
تہران (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) تہران حکومت نے کہا ہے کہ اُس نے اپنے فوردو جوہری پلانٹ پر 60 فیصد تک افزودہ یورینیم کی پیداوار کا کام شروع کر دیا ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کی منگل کو سامنے آنے والی رپورٹوں کے مطابق فوردو کی اُس زیر زمین تنصیب میں یورینیم افزودگی کا کام شروع کر دیا گیا ہے جو دنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے ٹوٹ جانے کے بعد تین سال بعد دوبارہ کُھلی تھی۔ تہران کا یہ اقدام بہ ظاہر گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی جانب سے مغربی طاقتوں کی ایران کے خلاف پیش کردہ مذمتی قرارداد کا مسودہ منظور کیے جانے کا ردعمل تھا۔ اس مسودے میں مغربی طاقتوں نے ایران پر بین الاقوامی جوہری معائنہ کاروں کے ساتھ عدم تعاون کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
ایران کی خبر رساں ایجنسی ISNA کی رپورٹ کے مطابق ایران نے پہلی بار فوردو پلانٹ میں 60 فیصد تک افزودہ یورینیم کی پیداوار شروع کر دی ہے۔
ایک ایٹم بم کے لیے 90 فیصد تک یورینیم کی افزودگی کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے ایران کی طرف سے 60 فیصد تک یورینیم افزودگی جوہری ہتھیار سازی کے ضمن میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔ ایران نے ہمیشہ جوہری ہتھیار تیار کرنے کے کسی بھی عزم سے انکار کیا ہے اور اس بات پر اصرار کیا ہے کہ اس کی جوہری سرگرمیاں صرف سول مقاصد کے لیے ہیں۔
امریکی ردعمل
ایران کی طرف سے افزودہ یورینیم کی پیداوار کے بارے میں سامنے آنے والے تازہ ترین بیانات کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے منگل کو کہا کہ وہ تہران کے اس اعلان کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ اُس نے اپنے زیر زمین فوردو جوہری پلانٹ میں یورینیم کو 60 فیصد تک صاف کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔
انتھونی بلنکن ”امریکہ قطر اسٹریٹیجک ڈائیلاگ‘‘ کے سلسلے میں قطر کے دورے پر ہیں۔ جہاں انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں کہا کہ ایران دنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ ہونے والی جوہری ڈیل کو بحال کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے درمیان ”غیرمتعلقہ مسائل‘‘ شامل کر رہا ہے۔
ایران اور مغربی طاقتوں کی ڈیل
2015 ء میں طے پانے والے ایک تاریخی جوہری معاہدے کے تحت، ایران نے فوردو پلانٹ کو ختم کرنے اور اس کی یورینیم کی افزودگی کو 3.67 فیصد تک محدود کرنے پر اتفاق کیا تھا جو کہ زیادہ تر شہری استعمال کے لیے کافی ہوتی ہے۔ مغربی طاقتوں نے ایران کو جو جوہری سرگرمیوں پر پابندیوں کا پیکیج دیا تھا اُس کے ایک حصے کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کو خفیہ طور پر جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکنا تھا۔ اس کے بدلے میں بڑی طاقتوں نے ایران کے جوہری پروگرام پر عائد پابندیوں میں نرمی کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ لیکن یہ معاہدہ 2018 ء میں اس وقت مسائل کا شکار ہو گیا جب اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کو معاہدے سے باہر نکال لیا اور ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں دوبارہ عائد کر دی تھیں۔
جنوری 2021 میں، ایران نے کہا تھا کہ وہ فوردو میں یورینیم کو 20 فیصد تک افزودہ کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ کئی ماہ بعد ایک اور ایرانی نیو کیلیئر پلانٹ نے یورینیم افزودگی 60 فیصد تک پہنچا دی۔ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے واشنگٹن کے لیے ایک بحال شدہ ڈیل پر واپس آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور گزشتہ سال اپریل سے ”آن آف مذاکرات‘‘ جاری ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ ماہ کے آخر میں کہا تھا کہ انہیں معاہدے کی بحالی کی بہت کم گنجائش نظر آ رہی ہے کیونکہ ایران اپنے ہاں ستمبر میں 22 سالہ کرد خاتون مہسا امینی کی اخلاقی پولیس حراست میں موت کے بعد سے ملک گیر مظاہروں کا مقابلہ کرنے میں بہت زیادہ مصروف ہے۔
واضح رہے کہ تہران کے جنوب میں تقریباً 180 کلومیٹر کے فاصلے پر بھاری فوردو پلانٹ کو زمین کے اندر گہرائی میں تعمیر کیا گیا تھا تاکہ اسے فضائی یا میزائل حملوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C