ایران نے جرمنی، فرانس اور برطانیہ سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا
👁️ 602 بار دیکھا گیا
ایران نے جرمنی، فرانس اور برطانیہ سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا
تہران (ڈیلی اردو) ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کے فیصلے پر جرمنی، فرانس اور برطانیہ میں تعینات اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے خبر رساں ایجنسی اسنا کے ذریعے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ان تینوں یورپی ممالک، جنہیں اجتماعی طور پر ای تھری کہا جاتا ہے، کے ’’غیر ذمہ دارانہ فیصلے‘‘ کے بعد برلن، پیرس اور لندن میں موجود ایرانی سفیروں کو مشاورت کے لیے تہران طلب کر لیا گیا ہے۔
ای تھری کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام سے متعلق سفارتی کوششوں کی ناکامی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یورپی ممالک کا بنیادی مطالبہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی بحالی اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کی جانب سے نگرانی کی اجازت دینا تھا، جسے ایران نے مسترد کر دیا تھا۔
رواں ہفتے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان کا یہ بیان بدھ کے روز ایک ایسے وقت پر سامنے آیا تھا، جب تہران کے جوہری پروگرام پر خدشات کے باعث ایران پر بین الاقوامی پابندیاں دوبارہ عائد کیے جانے کا امکان تھا۔
انہوں نے کہا، ’’میں اس باوقار اسمبلی کے روبرو ایک بار پھر اعلان کرتا ہوں کہ ایران نے کبھی جوہری بم بنانے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی ایسا کرے گا۔ ہم جوہری ہتھیار نہیں چاہتے۔‘‘
یاد رہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے 28 اگست کو اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کے لیے 30 روزہ عمل کا آغاز کیا تھا، جو 27 ستمبر کو مکمل ہو رہا ہے۔ ان یورپی طاقتوں کا موقف ہے کہ ایران 2015 کے اس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، جس کا مقصد تہران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C