ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
👁️ 366 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
تہران/واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) ایران کے خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر نے ایک بیان میں آبنائے ہرمز کو جہازوں کی آمدورفت کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر تشویش اور ردعمل میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے مبینہ وعدہ خلافی اور جنگ بندی کے معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کے باعث آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیان میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ معاہدے کے پہلے پیراگراف پر عمل نہیں کیا گیا۔
خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں جاری کشیدگی، بڑی تعداد میں ہلاکتوں اور نقل مکانی، اور اسرائیلی افواج کے جنوبی لبنان سے انخلا میں ناکامی کے تناظر میں یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ اقدام “دشمن کی وعدہ خلافی” کے جواب میں پہلا قدم ہے، اور اگر صورتحال برقرار رہی تو مزید اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔
تاہم امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے اس اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہونے کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔ فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز بدستور کھلی ہے اور تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بھی کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری رہی۔ بیان کے مطابق 20 جون کو 55 تجارتی جہازوں نے اس آبی گزرگاہ سے گزر کر بڑی مقدار میں کارگو اور 17 ملین بیرل سے زائد تیل عالمی منڈیوں تک پہنچایا۔
سینٹکام نے مزید کہا کہ امریکی افواج خطے میں نیویگیشن کی آزادی اور بحری راستوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہیں، اور بین الاقوامی آبی گزرگاہ اب بھی محفوظ طور پر فعال ہے۔
اس سے قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے بھی متنبہ کیا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل کی مبینہ جنگ بندی خلاف ورزیوں کے باعث آبنائے ہرمز کو تمام بحری جہازوں کے لیے بند کیا جا سکتا ہے اور اس کے قریب آنے والے جہازوں کی سلامتی کی ذمہ داری نہیں لی جائے گی۔
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کا اعلان اگر عملی شکل اختیار کرتا ہے تو اس سے عالمی توانائی منڈیوں اور تیل کی ترسیل پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، تاہم فی الحال امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مطابق آبی گزرگاہ کھلی اور فعال ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان : انٹیلی جنس آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد
21/October/2026 👁️ 20 بار دیکھا گیا
غزہ: اسرائیل کا حماس کے سکیورٹی ادارے کے اعلیٰ عہدیدار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
21/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کی خبر امریکی سینٹکام نے مسترد کردی
21/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15625 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11920 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9275 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7534 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5489 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C