ایران کا امریکی پائلٹ کی گرفتاری پر بڑا انعام، ایک ریسکیو، دوسرا تاحال لاپتہ
👁️ 398 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکی پائلٹ کی گرفتاری پر بڑا انعام، ایک ریسکیو، دوسرا تاحال لاپتہ
واشنگٹن (ش ح ط) ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوب مغربی ایران میں مار گرائے گئے امریکی ایف-15 لڑاکا طیارے کے ایک یا ایک سے زائد پائلٹس نے ایجیکٹ کیا، جس کے بعد مقامی افراد سے ان کی تلاش میں مدد کی اپیل کی گئی ہے۔
ایرانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ امریکی پائلٹوں کو پکڑ کر سکیورٹی اداروں کے حوالے کرنے والوں کو نقد انعام دیا جائے گا، جبکہ پولیس، سکیورٹی فورسز اور فوجی دستے بھی تلاش کے لیے متحرک کر دیے گئے ہیں۔
ایرانی سرکاری ٹی وی نے ابتدا میں شہریوں کو سخت ہدایات جاری کیں، تاہم بعد میں مؤقف تبدیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ پائلٹس کو زندہ حالت میں حکام کے حوالے کیا جائے۔
ادھر ایرانی صوبے کہگیلویہ و بویراحمد کے ایک عہدیدار کے مطابق لاپتہ پائلٹ کی تلاش “مکمل قوت” کے ساتھ جاری ہے، جبکہ خوزستان اور مذکورہ صوبے میں سرچ آپریشن پر توجہ مرکوز ہے۔
دوسری جانب امریکی حکام کے مطابق ایف-15 کے دو رکنی عملے میں سے ایک پائلٹ کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران ایک اے-10 طیارہ اور دو ہیلی کاپٹر بھی فائرنگ کی زد میں آئے۔ اے-10 طیارے کے پائلٹ نے خلیج کے اوپر ایجیکٹ کیا اور بعد ازاں اسے ریسکیو کر لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر، جو ریسکیو کیے گئے پائلٹ کو لے جا رہا تھا، چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ کا نشانہ بنا، جس کے نتیجے میں عملے کے بعض افراد زخمی ہوئے، تاہم ہیلی کاپٹر نے محفوظ ہنگامی لینڈنگ کی۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایف-15 طیارہ دوپہر کے وقت مار گرایا گیا، جبکہ لاپتہ ویپن سسٹمز آفیسر کی تلاش تاحال جاری ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس واقعے پر بریفنگ دے دی گئی ہے، جبکہ انہوں نے کہا ہے کہ یہ واقعہ ایران کے ساتھ جاری جنگ یا ممکنہ مذاکرات کو متاثر نہیں کرے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C