ایران کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، آئی آر جی سی کی جوابی کارروائی کی دھمکی
👁️ 695 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، آئی آر جی سی کی جوابی کارروائی کی دھمکی
تہران (ڈیلی اردو) ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کے خلاف جوابی کارروائی ان کا “جائز اور یقینی حق” ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی سینٹرل کمان (سینٹکام) نے اعلان کیا کہ اس نے گزشتہ رات جنوبی ایران میں دفاعی نوعیت کے حملے کیے۔
پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں امریکی حملوں کا براہِ راست ذکر کیے بغیر دعویٰ کیا کہ امریکی فوج نے “خطے میں اپنی مداخلت پسندانہ مہم جوئی اور جارحانہ رویہ جاری رکھتے ہوئے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی”، جس کے بعد ایرانی دفاعی یونٹس نے “محتاط انٹیلی جنس نگرانی کے بعد ایک MQ-9 ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔”
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایرانی فورسز نے ایک RQ-4 ڈرون اور ایک F-35 لڑاکا طیارے پر بھی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ پسپا ہو کر علاقائی پانیوں سے باہر نکلنے پر مجبور ہوئے۔ تاہم پاسدارانِ انقلاب نے ان واقعات کے وقت اور مقام کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
اس سے قبل امریکی فوج نے کہا تھا کہ جنوبی ایران میں کیے گئے حملوں میں ایرانی میزائل سائٹس اور ان کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا جو مبینہ طور پر بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کر رہی تھیں۔
امریکی سینٹرل کمان کے مطابق یہ حملے “اپنے دفاع” میں کیے گئے اور ان کا مقصد ایرانی خطرات سے امریکی افواج کا تحفظ تھا۔
دوسری جانب ایرانی ذرائع ابلاغ نے بندر عباس اور اس کے ہوائی اڈے کے اطراف دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاع دی ہے۔
ادھر ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی امیدوں کے باوجود کشیدگی میں اضافے کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے، تاہم امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ اب بھی ممکن ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن، دھماکا خیز مواد برآمد، متعدد مشتبہ افراد گرفتار
21/October/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
امریکہ نے مفاہمت میں سنجیدگی نہیں دکھائی، ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے تیار ہے ،عباس عراقچی
21/October/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
ایران نواز حوثی باغیوں کے عدن اور المکلا میں حملے، عدن ایئرپورٹ کے قریب فوجی مرکز کو میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
21/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کی سرحدی تنصیبات کا معائنہ، کم جونگ اُن کی بہن کی جنوبی کوریا کو سخت ردعمل کی دھمکی
21/October/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کی جانب پانچ ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ، حوثیوں کی حملے کی تردید: مدینہ منورہ کے قریب میزائل واقعے پر بھی اختلاف
21/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
کرم میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
21/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15625 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11921 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9275 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7534 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5489 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C